ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے پنجاب میں مزیدبارشوں کا الرٹ جاری کردیا

منگل 16 اپریل 2024 23:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء) صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم ای) نے پنجاب بھر میں مزید بارشوں کا الرٹ جاری کردیا۔

(جاری ہے)

ڈاریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے پنجاب علی عرفان کے مطابق صوبے بھر میں 18 تا 21 اپریل تیزبارش کیامکانات ہیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ طوفانی بارشوں، آسمانی بجلی کی گرج چمک، تیزہوائوں کی پیشگوئی ہے جب کہ اس حوالے سے واسا، پنجاب پولیس اورسول ڈیفنس کو بھی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ ڈی جی عرفان علی نے کہا کہ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم 24 گھنٹے فعال ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں