پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضا فہ ظالمانہ اقدام ہی:متحدہ علما کونسل

منگل 16 اپریل 2024 23:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء) متحدہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی صدر مولانا زاہد الراشدی،سیکرٹری جنرل سردار محمد خان لغاری ،مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر ملک محمد سلیم،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ،مولانا محمد راغب حسین نعیمی ،مولاناعبدالغفار روپڑی و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضا فہ ظالمانہ اقدام ہے،حکومت کے عوام کوریلیف دینے کے تمام دعوی ہوا میں اڑ چکے ہیں عوام کو ہرروز نئی مشکل کا سامنا ہے،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8روپے 14پیسے فی لیٹر تک اضافہ مزید مہنگا ئی کا سبب بنے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حکومت نے عوام پر بجلی سوئی گیس کے بعد پٹرول بم بھی گرا دیا ہے جو سراسر عوام دشمنی پر مبنی ہے، غریب عوام دو وقت کو روٹی کو ترس رہے ہیں اور حکمران اپنی عیاشیوں میں مصروف ہیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضا فے کو مسترد کر تے ہیں حکومت حالیہ اضا فے کو فوری واپس لے اورعوام کوریلیف فراہم کرے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں