لاہور: ٹریفک حادثے میں 38سالہ خواجہ سرا جاں بحق

منگل 16 اپریل 2024 23:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء) چوکی اڈا پلاٹ ، رائیونڈ روڈ پر ٹریفک حادثے میں 38سالہ خواجہ سرا جاں بحق ہو گیا ۔ پولیس کے مطابق تیز رفتار گاڑی نے راہگیر خواجہ سرا کو کچل دیا جو کہ موقع پر دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

38سالہ خواجہ سرا کی شناخت نہ ہو سکی۔ایدھی رضاکاروں نے پولیس کاروائی کے بعد نعش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں