ڈی جی ایل ڈی اے کی زیر صدارت ایل ڈی اے کے مختلف شعبہ جات کااجلاس

منگل 16 اپریل 2024 23:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی طاہر فاروق کی زیر صدارت گزشتہ روز ایل ڈی اے کے مختلف شعبہ جات بارے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایل ڈی اے کی ری اسٹرکچرنگ بارے متعلقہ ڈائریکٹرز و فوکل پرسنز کو اہداف سونپے گئے۔اجلاس میں انفورسمنٹ ونگ، ون ونڈو سیل کی ری ویمپنگ و ریفارمز، ایس پی یو کی سٹرینتنگ بارے ٹائم لائن کے مطابق اہداف سونپے گئے۔

مارکیٹنگ ڈائریکٹوریٹ کے قیام، ایل ڈی اے پراپرٹیز کی مینجمنٹ، ریکارڈ کی شفٹنگ سمیت دیگر ریفارمز بارے بھی ٹائم لائن بارے آگاہ کیا گیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ اور چیف آئی ٹی آفیسر نے ریکارڈ کی شفٹنگ بارے پیش رفت بارے آگاہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ ائیز آف ڈوئنگ بزنس کے تحت سرمایہ کاروں کی سہولت کے لیے جامع اقدامات کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ایل ڈی اے کی سوسائٹیوں میں سسٹین ایبل گروتھ ماڈل کے تحت مرحلہ وار ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے۔ اجلاس میں ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ہدایت کی کہ ہاؤسنگ کے تمام ڈائریکٹرز کو کام کے بوجھ کے مطابق ری اسٹرکچر کیا جائے۔جن ڈائریکٹوریٹ میں کام کا لوڈ زیادہ ہے، وہاں زیادہ عملہ و وسائل تعینات کیے جائیں۔ ڈی جی طاہر فاروق نے ہدایت کی کہ افسران کام کرنے کے روائتی انداز سے باہر نکلیں، ادارے کا امیج بہتر بنانے کے لیے نئے رجحانات اپنائیں۔

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایات کے مطابق ایل ڈی اے کی ری اسٹرکچرنگ پر کام تیزی سے جاری ہے۔ شہریوں کو بہتر سروسز کی فراہمی اولین ترجیح، افسران کی انفرادی کارکردگی کو مانیٹر کیا جا رہا ہے۔ ڈی جی نے تمام ڈائریکٹر و فوکل پرسنز کو ٹارگٹ کے مطابق ایکشن پلان بنانے و فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں تمام ایڈیشنل ڈی جیز، چیف میٹرو پولیٹن پلاننگ، چیف آئی ٹی آفیسر، ڈائریکٹر ون ونڈو سیل، ڈائریکٹر فنانس، ڈائریکٹر ریونیو اور ہاؤسنگ کے تمام ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں