ایل ڈی اے ٹیموں کا غیر قانونی تعمیرات و کمرشل فیس کے نادہندگان کے خلاف آپریشن،10 املاک سر بمہر، چار غیر قانونی تعمیرات مسمار کر دیں

منگل 16 اپریل 2024 21:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی طاہر فاروق کی ہدایت پر ایل ڈی اے ٹیموں نے گزشتہ روز شادمان، مسلم ٹاؤن، جیل روڈ اور ٹمبر مارکیٹ میں غیر قانونی تعمیرات و کمرشل فیس کے نادہندگان کے خلاف آپریشن کر کے 10 املاک کو سر بمہراور چار غیر قانونی تعمیرات مسمارکردیں۔آپریشن کی نگرانی ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ ون عائشہ مطاہر نے کی۔

(جاری ہے)

کمرشلائزیشن فیس کی عدم ادائیگی پر نجی سکول، کلینک، دفتر، میڈیکل سٹور سمیت 10 املاک کو سربمہر کر دیا گیا۔ایل ڈی اے ٹیموں نے مین فیروز پور روڈ پر غیر قانونی تعمیرات پر دکانیں مسمار کر دیں۔جیل روڈ پر شو روم کی تیسری منزل کی تعمیر جزوی طور پر مسمار کر دی۔ٹمبر مارکیٹ میں ہال کی غیر قانونی تعمیر مسمار کر دی گئی۔نجی سکول میں غیر قانونی تعمیر ہونے والے کمروں کو مسمار کر دیا گیا۔آپریشن سے پہلے ان املاک کو متعدد نوٹسز دیئے گئے تھے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر شہر میں غیر قانونی تعمیرات و غیر قانونی کمرشل سرگرمیوں کے خلاف بلاامتیاز آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں