بھارتی سکھ یاتری مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے کرتار پو ر پہنچ گئے، بورڈ ترجمان

بدھ 17 اپریل 2024 17:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) بھارتی سکھ یاتری مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے کرتار پو ر نارووال پہنچ گئے، جہاں پرو ہ 2روز قیام کریں گے ۔

(جاری ہے)

بورڈ ترجمان کے مطابق سکھ یاتریوں کو سخت سکیورٹی کے حصار میں کرتار پور پہنچایا گیا، سکھ رہنمائوں نے متروکہ وقف املاک بورڈ اور شرائنز برانچ کی جانب سے کئے گئے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔اس موقع پر بورڈ کے ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز رانا شاہد سلیم نے کہا ہے کہ یاتریوں کیلئے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں اور سکھ رہنمائوں کا ہمارے اقدامات کو سراہنا پاکستان کیلئے باعث فخر ہے۔دریں اثنا بھارتی سکھ یاتریوں نے گزشتہ روز ننکانہ صاحب اور سچا سودا پر حاضری بھی دی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں