بلدیہ عظمیٰ لاہور کا خصوصی انسداد تجاوزات آپریشن ،18ٹرک تجاوزات کا سامان ضبط

ے زائد عارضی تجاوزات پر قبضہ، 11پختہ تجاوزات کو ہٹایا گیا، 98چالان ،50افراد کو وارننگ نوٹس جاری

منگل 30 اپریل 2024 14:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) بلدیہ عظمیٰ لاہور نے خصوصی انسداد تجاوزات آپریشن کے دوران 18ٹرک تجاوزات کا سامان ضبط کر لیا ، 344سے زائد عارضی تجاوزات پر قبضہ، 11پختہ تجاوزات کو ہٹایا گیا، 98چالان ،50افراد کو وارننگ نوٹس جاری جبکہ خلاف ورزیوں پر 37700جرمانے عائد کیے گئے ۔تفصیلات کے مطابق بلدیہ عظمی لاہور کی جانب سے پانچ روزہ خصوصی انسداد تجاوزات آپریشن زورو شور سے جاری ہے اور ڈپٹی کمشنر لاہور و ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل رافعہ حیدر کے احکامات پر ریگولیشن ونگ متحرک ہے ۔

انسدادِ تجاوزات اسپیشل اسکواڈ کا شہر کے تمام زونز میں گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے 18 ٹرک تجاوزات کا سامان ضبط کر لیا۔ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے بتایا کہ 344سے زائد عارضی تجاوزات پر قبضہ،11پختہ تجاوزات کو بھی ہٹایا گیا۔

(جاری ہے)

انسدادِ تجاوزات کاروائیوں پر 98چالان اور 50افراد کو وارننگ نوٹس جاری کیے گئے ،انسداد تجاوزات خلاف ورزیوں پر 37700 جرمانے عائد کیے گئے جبکہ شہر کی اہم شاہراہوں اور علاقوں سے 465 بینر اور سٹریمر ہٹائے گئے۔

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے کہا کہ پانچ روزہ خصوصی مہم میں اہم شاہراہوں، فٹ پاتھ اور مارکیٹوں میں انسداد تجاوزات آپریشن کیا جائے گا، تجاوزات مافیا کے خلاف بلاتفریق و امتیاز کاروائی عمل میں لائی جائے گی، وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے مطابق شہر کی خوبصورتی و دلکشی بحال کرنے کے لیے تجاوزات مافیا سے کوئی نرمی نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ تاجر تنظیموں کو بھی انسداد تجاوزات آپریشن کے لئے لائحہ عمل پر اعتماد میں لیا گیا ہے،تجاوزات ٹریفک اور دیگر مسائل کا اہم سبب ہیں، بلدیہ عظمی لاہور کے افسران فیلڈ آپریشنز کی قیادت کریں۔ٹریفک پولیس اور دیگر ادارے بھی انسداد تجاوزات آپریشن میں بلدیہ عظمی کے ساتھ حصہ لیں گے۔عوام انسداد تجاوزات آپریشن میں بلدیہ عظمی کا ساتھ دیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں