وزیراعلی ٰمریم نوازکا مشن عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہے، حنا پرویز بٹ

بدھ 17 اپریل 2024 18:42

وزیراعلی ٰمریم نوازکا مشن عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہے، حنا پرویز بٹ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) مسلم لیگ(ن) رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا مشن عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہے،روٹی کی قیمت میں کمی اور ایئر ایمبولینس مریم نواز کے عوامی نوعیت کے فیصلے ہیں،عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کی راہ میں جو بھی رکاوٹ بنے گا اس کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز یہاں جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت روٹی کی قیمت کے فیصلے پر ہر صورت عملدرآمد کرائے گی، تندور مالکان کو بھی حکومت کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے،اگر اب آٹے کی قیمت میں 500 روپے کمی ہوئی ہے تو اس کا ریلیف بھی عام آدمی کو ملنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا پی ٹی آئی رہنمائوں کا مشن پروپگنڈے کے ذریعے عوام میں نفرت پیدا کرنا ہے،خیبر پختونخواہ میں ڈیڑھ ماہ کے دوران عام آدمی کو ایک بھی ریلیف نہیں فراہم کیا گیا جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ایک ماہ میں30 سے زیادہ عوامی نوعیت کے پر اجیکٹ متعارف کروا چکی ہیں جس کا عام آدمی کو براہ راست فائدہ حاصل ہو رہا ہے۔

مریم نواز پنجاب میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گی،پانچ سال کے دوران پنجاب ایک خوبصورت اور ترقی یافتہ پنجاب بنے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں