ملک بھر میں علم کے فروغ کیلئے 25 ہزار مراکز علم بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن

بدھ 17 اپریل 2024 21:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ نوجوانوں میں اخلاقیات کو سنوارنا آج کے دور کی سب سے بڑی ضرورت ہے، سوسائٹی کے پڑھے لکھے افراد اخلاقی سائنس پر توجہ دیں۔ وہ بدھ کے روز یہاں مراکز علم اور علم کی ضرورت و اہمیت کے موضوع پر منعقدہ خصوصی نشست سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

فکری نشست میں ناظم اعلی خرم نواز گنڈا پور،نائب ناظمین اعلی،فورمز کے صدور اور ڈائریکٹر شعبہ جات نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے اخلاق سنوارنا آج کے دور کی سب سے بڑی ضرورت ہے، انسانیت کی سب سے زیادہ خدمت انہیں بامقصد علم دینا اور علم کے مواقع مہیا کرنا ہے۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ فروغ علم و امن کے عظیم مقاصد کے حصول کے لیے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ملک بھر میں 25 ہزار مراکز علم بنانے کا ہدف مقرر کیا ہے،منہاج القرآن کی جملہ تنظیمات اور ذمہ داران ہر گھر کو مرکز علم بنائیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں