وزیراعلیٰ مریم نواز کی ارکان اسمبلی سے ملاقات، ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن)کی کامیابی پر مبارکباد

لاہور کے 50علاقوں میں فری وائی فائی سروس کا آغاز کر دیا، دیگر شہروں میں بھی جلد کریں گے اپنی چھت… اپنا گھر پراجیکٹ کیلئے چھ شہروں میں 519 کنال سٹیٹ لینڈ کی نشان دہی کی جا چکی ہے عوام کو سستے آٹا اور روٹی فراہم کررہے ہیں، نواز شریف کسان کارڈ کے اجراء سے کسانوں کو سہولت ہوگی،مریم نواز شریف

منگل 30 اپریل 2024 20:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مختلف اضلاع کے ارکان اسمبلی کی ملاقات کی-ارکان اسمبلی نے حالیہ ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کی کامیابی پر وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو مبارکباد پیش کی-ارکان اسمبلی نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں شاندار کامیابی وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی عوام دوست پالیسیوں پر عوام کے اعتماد کامنہ بولتا ثبوت ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے دو ماہ کے قلیل عرصے میں قابل قدر عوامی فلاحی منصوبے شروع کر دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو مریم نواز سے بہت امیدیں ہیں، آپ ہماری توقعات سے زیادہ کام کر رہی ہیں- وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف عوام سے کئے وعدوں کو پوراکررہی ہیں۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف مریم نے کہا کہ لاہور کے 50علاقوں میں فری وائی فائی سروس کا آغاز کر دیا، دیگر شہروں میں بھی جلد کریں گے۔

(جاری ہے)

اپنی چھت… اپنا گھر پراجیکٹ کیلئے چھ شہروں میں 519 کنال سٹیٹ لینڈ کی نشان دہی کی جا چکی ہے۔عوام کو سستے آٹا اور روٹی فراہم کررہے ہیں- وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ کاشتکاروں کی فلاح سب سے زیادہ عزیز ہے، ریلیف دینے کے لئے اقدامات کررہے ہیں۔ 8ہزار کھالوں کو پختہ کرنے کے پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔کسانوں کیلئی400ارب روپے کا پیکج لارہے ہیں۔نواز شریف کسان کارڈ کے اجراء سے کسانوں کو سہولت ہوگی۔ ملاقات کرنے والوں میں ممبر قومی اسمبلی ریاض الحق جج، اراکین پنجاب اسمبلی اختر علی خان، قیصر اقبال سندھو، محمد نوازشامل تھے جبکہ سینیٹر پرویز رشید، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، مشیر ذیشان ملک اور دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھی-

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں