پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد میں مزید 661 گیس کنکشن منقطع، 2 کروڑ 36 لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد

منگل 30 اپریل 2024 20:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) سوئی ناردرن کے تحت پنجاب،خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈاون کے دوران مزید661 گیس کنکشن منقطع کردیے جبکہ 2 کروڑ 36 لاکھ سے زائد کے جرمانے بھی عائد کئے گئے۔ترجمان کے مطابق سوئی ناردرن گیس نے لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 15 گیس کنکشن منقطع کئے اور ٹیم نے 6 لاکھ 30 ہزار کے جرمانے بھی عائد کئے جبکہ چار ایف آئی آرز بھی درج کی گئیں۔

ملتان کی ریجنل ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر5 گیس کنکشنز جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 3 گیس کنکشنز منقطع کئے گئے۔سوئی ناردرن گیس نے پشاور میں میٹر سے چھیڑ چھاڑ،گیس کے براہ راست استعمال،غیر قانونی کنکشن پر68 گیس کنکشن منقطع کیے اور24 لاکھ 30 ہزار کے جرمانے عائد کئے گئے۔

(جاری ہے)

بہالپور میں ٹیم نے کمپریسر کے استعمال پر 12 گیس کنکشن منقطع کئے،ساہیوال میں غیر قانونی استعمال پر 2 گیس کنکشن منقطع کیے،فیصل آباد میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر ایک گیس کنکشن منقطع کیا اور 10 ہزار کا جرمانہ بھی عائد کیا،شیخو پورہ میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 418 جبکہ کمپر یسر کے استعمال پر 114 گیس کنکشن منقطع کیے،1 کروڑ 87 لاکھ کے جرمانے بھی عائد کئے گئے جبکہ19 ایف آئی آرز بھی درج کی گئیں۔

گوجرانوالہ میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 5 جبکہ کمپریسر کے استعمال پر2 گیس کنکشن منقطع کیے گئے اور11 لاکھ 90 ہزار کے جرمانے بھی عائد کئے گئے۔مردان میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر11 گیس کنکشن منقطع کئے اور4 لاکھ 20 ہزار کے جرمانے بھی عائد کئے گئے۔ راولپنڈی میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 4 گیس کنکشن منقطع کیے اور 2 لاکھ کے جرمانے بھی عائد کئے گئے۔سرگودھا میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر ایک گیس کنکشن منقطع کیا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں