پنجاب میں 21 اپریل کو ہونے والے ضمنی الیکشن کے حوالے

قائم مقام جنرل سیکرٹری پی پی وسطی پنجاب عثمان ملک کا بیان

جمعرات 18 اپریل 2024 20:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2024ء) قائم مقام جنرل سیکرٹری پی پی وسطی پنجاب عثمان ملک نے کہا ہے کہ پنجاب کے ضمنی الیکشن میں قیادت کی ہدایت پر مکمل عمل درآمد کرائینگے،لاہور کے ایک قومی اور 4صوبائی حلقوں میں ن لیگ کو سپورٹ کرینگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے واضح کیا کہ ن لیگ کی انتخابی مہم میں پارٹی پرچم کیساتھ شرکت کرینگے،پیپلز پارٹی ملک میں جمہوریت اور مفاہمت کے تسلسل کو برقرار رکھنے میں کردار ادا کرتی رہیگی۔عثمان ملک نے مذید کہا کہ انشا اللہ 21اپریل کو اتحادی حکومت کی نشستوں میں مذید اضافہ ہو گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں