پاکستان سنی تحریک کا جمعہ 19 اپریل کو ملک گیر یوم یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان

جمعرات 18 اپریل 2024 22:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2024ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی کی اپیل پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف جمعہ 19 اپریل کو ملک گیر یوم یکجہتی فلسطین منایاجائے گا، اس سلسلے میں ملک بھر کے بڑے چھوٹے شہروں میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں منعقد کی جائیں گی، جبکہ جمعہ کے ملک گیر اجتماعات میں اسرائیلی مظالم کے خلاف مذمتی قراردادیں پیش کی جائیں گی، اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کے سلسلے میں پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام دستخطی مہم ملک بھر میں جاری ہے، تمام شہروں کے مرکزی مقامات پر اس دستخطی مہم کے سلسلے میں کیمپس لگائے جائیں گے، مظلوم فلسطینی بچوں اور عورتوں کے قتل عام پر پوری اٴْمت مسلمہ رنجیدہ ہے جس کی وجہ سے پاکستان سنی تحریک نے تمام عید ملن پارٹیاں منسوخ کر دی ہیں، ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے ترجمان شیخ محمد نواز قادری نے مرکز اہلسنّت سے جاری اعلامیے میں کیا، شیخ محمد نواز قادری نے دردِ دِل رکھنے والے تمام غیور مسلمانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ یکجہتی فلسطین کے اجتماعات میں بھرپور شریک ہوں، غزہ میں 35 ہزار بے گناہ شہدائ کی پکار ہے کہ اٴْمت مسلمہ متحد ہوجائے، امریکی سرپرستی میں اسرائیل کی بڑھتی ہوئی جارحیت نے خطے کو بڑی تباہی کی طرف دھکیل دیا ہے، زور زبردستی سے قائم ناجائز اسرائیلی ریاست کا وجود اب پوری دنیا کے امن کے لیے خطرہ بن چکا ہے، تیزی سے بدلتے حالات اور فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف او آئی سی اور iمسلم قیادت جارحانہ، دلیرانہ اور مضبوط کردار ادا کرے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں