ؒنواز شریف نے کہاہمسائیوں سے لڑائی نہیں کرنی،دوستی کے دروازے کھولیں،دلوں کے دروازے کھولیں،راستے کھولیں:مریم نوازشریف
نوازشریف نے ویساکھی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میرے سکھ بھائی سرحد پار دوربین سے اپنے مقدس مقامات دیکھتے ہیں، انکے لئے راستے کھولو قائد محمد نوازشریف نے 2013میں پہلے سکھ کو ایم پی اے بنا کر کرتار پورراہداری کی بنیا د رکھی، رمیش سنگھ اروڑہ پاکستان کے پہلے سکھ وزیر ہیں پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ بننے پر انڈین پنجاب سے بھی مبارکبادیں موصول ہوئیں،اپنے بزرگوں،بھائیوں کی پگ کا شملہ اونچا رکھوں گی
جمعرات 18 اپریل 2024 21:00
(جاری ہے)
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ سکھ زائرین کی سہولت،خدمت اورحفاظت ہمارا فرض ہے جسے ہر قیمت پر نبھائیں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کاحلف لینے کے بعد منصوبہ بنایا کہ کچھ ایسا کر سکیں کہ سکھ برادری کیلئے آسانی ہو۔
سکھ مقدس مقامات اور علاقوں کی ڈویلپمنٹ کے ساتھ یہاں اچھے ہوٹل تعمیر کریں گے۔ٹرانسپورٹ اور سکیورٹی کے بہتریں سروسز مہیا کی جائیں گی۔ پنجاب کی دھرتی کے دروازے پوری دنیا کے سکھوں کیلئے کھلے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ میں پاکستانی ہو اورٹھیٹھ پنجابی ہوں۔پنجاب کے لوگ خوش ہونا جانتے ہیں اورخوشیاں منانی آتی ہیں۔ہم پنجاب میں بستے ہیں،پنجاب ہمارے دل میں بستا ہے۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے سکھ برادری کوپیغام دیتے ہوئے بتایا کہ نوازشریف نے کہا کہ ہمسائیوں سے لڑائی نہیں کرنی۔دوستی کے دروازے کھولیں،دلوں کے دروازے کھولیں،ان کے لئے راستے کھولیں۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے بتایا کہ نواز شریف نے خصوصی طور پر سکھ برادری کو مبارکباد کا پیغام بھیجا اور کہا کہ میرے سکھ بھائی سرحد پار دوربین سے اپنے مقدس مقامات دیکھتے ہیں، انکے لئے راستے کھولو۔نواز شریف نے کہا ہمسائیوں سے لڑائی نہیں کرنی، دلوں کے دروازے کھولیں۔ قائد محمد نوازشریف نے 2013میں پہلے سکھ کو ایم پی اے بنا کر اس کرتار پورراہداری کی بنیا د رکھی۔ رمیش سنگھ اروڑہ پاکستان کے پہلے سکھ وزیر ہیں۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ سکھ برادری 15 ہزار ہو یا 25 ہزار، یہ ہمارے سر آنکھوں پر ہیں۔ سب سے پہلے پاکستانی ہوں پھر ٹھیٹھ پنجابی ہوں۔ہر پنجابی کی طرح پنجاب میرے دل میں بستا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ آپ کے مطالبے پر یہاں سڑک کی فوری تعمیر کا آرڈر دے کر آئی ہوں۔انڈیا میں امرتسر، جاتی امرا میں میرے دادا پیدا ہوئے۔ انڈیا سے جب کوئی انکے گھر کی مٹی لے کر آیا تو اپنے دادا کی قبر پر ڈالی۔مجھے وزیراعلیٰ بننے پر انڈین پنجاب سے بھی مبارکبادیں موصول ہوئیں۔ درانتی سے گندم کی سنہری فصل کی کٹائی سے ویساکھی کا باقاعدہ آغازکر کے یہاں آئی ہوں۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ اس کھیت میں فصل کی کٹائی کا اعزاز حاصل ہوا جہاں گرونانک سنگھ گندم کاشت کرتے تھے۔ گرونانک سنگھ خود کٹائی کرتے تھے،آٹا گوندھ کر روٹیاں پکاتے اورمہمانوں کو پیش کرتے۔ یہ گندم اب گوروگھرکے لنگرمیں مہمانوں کی سیوا کے لئے استعمال میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ سرکاری طور پر پہلی مرتبہ بیساکھی کا تہوار منا رہے ہیں۔ پنجاب کے لوگوں کو خوشیاں منانی آتی ہیں اور یہ خوش ہونا بھی جانتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم پنجاب میں اور پنجاب ہمارے دن میں بستا ہے۔ ایسٹر، ہولی، رمضان المبارک،عید اوراب خالصہ جنم دن اور ویساکھی کے تہوار چند ہفتوں کے فرق سے منائے جارہے ہیں۔یہ میرا پنجاب ہے،یہاں ویساکھی، ایسٹر،کرسمس،ہولی اور عید کی خوشیاں سب اکٹھے مل کر مناتے ہیں۔یہ بابرکت ایام سب کیلئے خوشی کا پیغام لائے ہیں۔نام جپنا، ہلال کمانا اور کھانا، خیرات کرنا جیسی قدریں اسلام اور سکھ ازم میں مشترک ہیں۔ دل کرتا ہے انڈین پنجاب کی طرح پاکستان کے پنجابی بھی فخر کے ساتھ پنجابی زبان دل کھول کر بولیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھرتو آن والے سکھ بہناں تے بھراواں نوں جی آیاں نوں …تہاڈا آنا سر متھے تے۔ سکھ بھراواں تے بہناں نوں خالصہ جنم دن دی مبارکباد ہور ویساکھی دی وی ڈھیر ودھیاں۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی رنگارنگ افتتاحی تقریب (کل )ہوگی، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف افتتاح ..
پنجاب بھر کے رہائشیوں پر کوڑا ٹیکس لگانے کا فیصلہ
منظم جدوجہد سے ہی عوام کوحقوق ملیں گے، حق کے لیے زبردست مزاحمت کرنا ہوگی‘حافظ نعیم الرحمن
وزیراعلیٰ پنجاب کا کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کا اعلان
پرولیسیس پلانٹس کے خلاف بشمول شیخوپورہ اور مریدکے میں کریک ڈاؤن
سپیکر ملک محمد احمد خان کا محنت کشوں کے عالمی دن پر خصوصی پیغام
صوبائی دارلحکومت میں مزدورں کے عالمی دن کے حوالے سے سکیورٹی ہائی الرٹ
یکم مئی پرکمشنر سوشل سکیورٹی نادیہ ثاقب کا مزدوروں کو زبردست خراج تحسین
لوگوں کو صحت کی سہولیات ان کی دہلیز پر دینے کا نواز شریف کا خواب پورا ہوگیا،مریم نواز
دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائیگا
ٹی20 ورلڈکپ؛ قومی ٹیم کیلئے فرسٹ چوائس وکٹ کیپر کیلئے کانٹے کا مقابلہ
جعلساز مافیا کے نت نئے حربے ناکام، مضر صحت میونیز سپلائر پنجاب فوڈاتھارٹی کے شکنجے میں
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
چیئرمین سینیٹ کاسیکرٹری سینیٹ محمد قاسم صمد خان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر خراج تحسین
-
مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین
-
بسوں کی نئی کھیپ کراچی پورٹ پہنچ گئی ہے، شرجیل انعام میمن
-
ہمارے ہاں سیاست دھندابن گئی ایک بار گدی کا چسکا پڑ گیا تو کوئی نہیں چھوڑتا
-
شہید بھٹو نے لیبر پالیسی سے مزدوروں کے حقوق کو تحفظ دیا، بلاول بھٹو
-
منظم جدوجہد سے ہی عوام کوحقوق ملیں گے، حق کے لیے زبردست مزاحمت کرنا ہوگی‘حافظ نعیم الرحمن
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کا اعلان
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل
-
چین میں پاکستانی سفیرخلیل ہاشمی سے چائنا آرمزکنٹرول اینڈ ڈس آرمامنٹ ایسوسی ایشن کے صدرکی ملاقات
-
شزہ فاطمہ خواجہ سے ایشیا انٹرنیٹ کولیشن کی ممبر کمپنیوں کے نمائندوں کی ملاقات ،ڈیجیٹلائزیشن، سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال پر تبادلہ خیال
-
لوگوں کو صحت کی سہولیات ان کی دہلیز پر دینے کا نواز شریف کا خواب پورا ہوگیا،مریم نواز
-
ویمن ٹیم کے لیے بھی غیرملکی کوچ تلاش کررہے ہیں، محسن نقوی