مقتدرہ کا مجاز نمائندہ مذاکرات کی میز بچھائے اور ضمانتیں فراہم کرے، اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ کی مذاکرات کیلئے تجاویز

پی ٹی آئی رہنمائوں نے بانی چیئرمین ،کور کمیٹی کے نام جیل سے کھلا خط لکھ کر مذاکرات کیلے پانچ نکات پر مبنی تجاویز پیش کیں

اتوار 28 اپریل 2024 14:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز احمد چوہدری اور سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے بانی چیئرمین اور کور کمیٹی کے نام جیل سے کھلا خط لکھ کر مذاکرات کیلے تجویز پیش کی دی ۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے میڈیا سیل کی جانب سے جاری خط کے متن میں کہا گیاہے کہ مذاکرات میں سب سے پہلے اعتماد سازی کے لیے اقدامات ہونے چاہئیں،بانی چیئرمین اور دیگر تمام کارکنان بشمول 9مئی کے مقدمات میں ضمانت پر رہائی ہونی چاہیے ،مقتدرہ کا مجاز نمائندہ مذاکرات کی میز بچھائے اور ضمانتیں فراہم کرے۔

خط میں مذاکرات کے لئے 5نکات بھی تجویز کئے گئے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ 8فروری کے الیکشن اور9مئی واقعات کی تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن کا قیام عمل میں لایا جائے،آئین کی مکمل بحالی اور نگران حکومت کے غیر آئینی اقدامات کا محاسبہ کیا جائے،آئندہ انتخابات میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے انتخابی اصلاحات کی جائیں اور موجود الیکشن کمیشن کو فوری تبدیل کیا جائے اورآئین میں دی گئی جمہوری آزادیوں ، اظہار رائے اور جلسوں کے لیے ماحول فراہم کیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں