وزیر اعلی پنجاب کی ایس ایس پی رفعت بخاری کو ایکسیلینس ان پرفارمنس ایوارڈ کیلئے منتخب ہونے پر مبارکباد

اتوار 28 اپریل 2024 18:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نوازنے ایس ایس پی رفعت بخاری کو ایکسیلینس ان پرفارمنس ایوارڈکیلئے منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ وزیر اعلی نے انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ویمن پولیس ایوارڈ حاصل کرنے والی ایس ایس پی کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ رفعت بخاری جیسی بیٹیاں خواتین کے لئے مشعل راہ ہیں۔

انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ویمن پولیس کے باوقار ایکسلینس ان پرفارمنس ایوارڈ حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کرتی ہوں۔

(جاری ہے)

خواتین کے تحفظ اور حفاظت کیلئے رفعت بخاری کی لگن اور غیر معمولی خدمات قابل تعریف ہیں۔ پنجاب پولیس کی خاتون افسر نے پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کیا۔ انہوں نے کہا کہ رفعت بخاری کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے مجرمان کی گرفتاری، انٹیلیجنٹ ٹریفک مینجمنٹ سسٹم اور روڈ سیفٹی میکنزم کی تیاری میں خدمات کو سراہتے ہیں۔ وزیر اعلی نے رفعت بخاری کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔ دعا ہے رفعت بخاری اپنے کیریئر میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ اور خواتین سکیورٹی افسران کے لیے رول ماڈل کے طور پر کام کریں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں