پی ٹی آئی کو مسلسل انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے ‘ فرخ جاوید مون

پی ٹی آئی ملک میں آئین و قانون کی بالادستی اور جمہوری اقدار کے تحفظ کیلئے جدوجہد کر رہی ہے

پیر 29 اپریل 2024 13:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) پاکستان تحریک ا نصا ف کے مرکزی رہنما ممبر پنجاب اسمبلی فرخ جاوید مون نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کو مسلسل انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے،پی ٹی آئی ملک میں آئین و قانون کی بالادستی اور جمہوری اقدار کے تحفظ کیلئے جدوجہد کر رہی ہے، بانی پی ٹی آئی قوم کی واحد امید ہیں جنہیں عوام سے دور رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی مقدمات اور قید و بند کی صعوبتوں سے گھبرانے والے نہیں ظلم کی سیاہ رات جلد ختم ہوگی اور قوم کے ہر دلعزیز لیڈر عمران خان ان کے درمیان موجود ہوں گے پیپلز پارٹی اور ((ن)لیگ نے موروثی و خاندانی سیاست کے فروغ اور اقتدار کیلئے قوم کے 76 سال ضائع کئے، اب موروثی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن ہو گی تو ہی عام آدمی کو جمہوری حقوق ملیں گے، ظالم طبقات اور سیاسی اشرافیہ کے غیر جمہوری اور غیر قانونی سیلاب کے آگے بند باندھنے کی ضرورت ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں