ساحر علی بگا نے موسیقار راحت فتح علی خان کو منافق قرار دیدیا

ہفتہ 30 مارچ 2024 11:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2024ء) پاکستانی میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار ساحر علی بگا نے اپنے ساتھی موسیقار راحت فتح علی خان کو منافق قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق گلوکار ساحرعلی بگانے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ راحت فتح علی خان درندہ صفت ہونے کیساتھ ساتھ منافق بھی ہیں، منافق پر خدا کی لعنت ہو۔

(جاری ہے)

ان کی پوسٹ دیکھ کر مداح حیران ہیں اور ساحر علی بگا سے پوسٹ کی وجہ پوچھ رہے ہیں۔ مداحوں کا کہنا تھا کہ راحت فتح علی خان نے ان کے ساتھ کچھ غلط کیا ہوگا، اسی وجہ سے ساحر علی بگا شدید غصے میں ہیں جبکہ کچھ صارفین نے کہاہے کہ انہیں سرعام اس طرح راحت فتح علی خان کے خلاف سخت الفاظ نہیں کہنے چاہئیں۔بعدازاں،ساحر علی بگا نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ سے یہ پوسٹ ڈیلیٹ کردی تھی لیکن ان کی پوسٹ کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر تیزی سے وائرل ہوگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں