ایم سی سی کے خلاف پاکستان شاہینز کی قیادت سعود شکیل کریں گے
ایم سی سی کے خلاف ٹی ٹونٹی میچ میں ناردرن کی قیادت روحیل نذیر کریں گے
منگل 28 جنوری 2020 14:33
(جاری ہے)
ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ذیشان ملک کو ایم سی سی کے خلاف اعلان کردہ 12 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔قائداعظم ٹرافی فرسٹ الیون ٹورنامنٹ میں 23سالہ ذیشان ملک نے 52 کی اوسط سے 780 رنز بنائے تھے۔
بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں قومی سینئر اسکواڈ میں جگہ بنانے والے عماد بٹ، خوشدل شاہ اور محمد حسنین کو پاکستان شاہینز میں شامل نہیں کیا گیا۔ تینوں کھلاڑیوں کو اعلیٰ سطحی کرکٹ میں ترقی پانے کے باعث ایم سی سی کے خلاف اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔
قومی ایمرجنگ ٹیم میں شامل اسپنر محمد اسد کو پاکستان شاہینز کا حصہ نہیں بنایا گیا۔
ندیم خان،کوآرڈینٹر برائے سلیکشن کمیٹی:
کوآرڈینٹر برائے سلیکشن کمیٹی ندیم خان کاکہنا ہے کہ پی سی بی نے ڈھاکہ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسکواڈ میں صرف ایک تبدیلی کی گئی ہے ، ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ذیشان ملک کوایم سی سی کے خلاف اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
وسیم خان، چیف ایگزیکٹو پی سی بی:
چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے کہاکہ ایم سی سی کرکٹ ٹیم کا 48 سال بعد پاکستان کا دورہ کرنا ایک خوش آئند عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ مارلی بون کرکٹ کلب کے صدر اور نامور کرکٹر کمار سنگا کارا کا خود ٹیم کی قیادت کرنا اس دورے کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔
چیف ایگزیکٹو پی سی بی کا کہنا ہے کہ ایم سی سی کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان، پی سی بی کی ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی سرگرمیوں کو برقرار رکھنے کی کاوش ہے۔انہوں نے کہا کہ حال ہی میں سری لنکا کرکٹ ٹیم کا پاکستان میں مکمل سیریز کھیلنا، ٹی ٹونٹی سیریز کھیل کر وطن واپس لوٹنے والی بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کی ٹیسٹ اور ایک روزہ میچ کے لیے پاکستان آمدپر رضامندی ظاہر کرنااور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سمیت کرکٹ آسٹریلیا، انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ اورکرکٹ آئرلینڈ کے اعلیٰ حکام کی پاکستان آمد، پاکستان کرکٹ بورڈ کی کوششوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
پاکستان شاہینز:
سعودشکیل ،کپتان(سندھ)، عاکف جاوید (بلوچستان)، حیدر علی (ناردرن)، حسن محسن (سندھ)، عمران رفیق (سدرن پنجاب)، محمد محسن (خیبرپختونخوا)، عمیر بن یوسف (سندھ)، روحیل نذیر ،وکٹ کیپر(ناردرن)،سیف بدر (سدرن پنجاب)، ثمین گل (خیبرپختونخوا)، عمر خان (خیبرپختونخوا) اور ذیشان ملک (ناردرن)۔
اس موقع پر ناردرن کے ہیڈ کوچ محمد وسیم نے بھی ایم سی سی کے خلاف ٹی ٹونٹی میچ کے لیے 12 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔
ٹیم کی قیادت روحیل نذیر کریں گے جبکہ علی عمران، حیدر علی اور زید عالم کو اسکواڈ میں برقرار رکھاگیا ہے۔ چاروں کھلاڑی قومی ٹی ٹونٹی کپ میں ناردرن کے 15 رکنی اسکواڈ کا حصہ تھے۔ ایونٹ کے فائنل میں ناردرن نے بلوچستان کو 52 رنز سے شکست دی تھی۔
پی سی بی کی جانب سے منتخب کردہ اسکواڈز کے علاوہ ایم سی سی کرکٹ ٹیم لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے خلاف 2ٹی ٹونٹی میچز بھی کھیلے گی۔ دونوں میچز ایچ بی ایل پی ایس ایل کے آغاز سے قبل لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے لیے وارم اپ میچز کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل میں شریک دیگر چاروں ٹیمیں اس دوران کراچی میں ایک دوسرے کیخلاف وارم اپ میچز کھیلنے میں مصروف ہوں گی۔
ناردرن:
روحیل نذیر، کپتان (وکٹ کیپر)،فیضان ریاض (نائب کپتان)، علی عمران، حیدر علی، مبشر خان (ناردرن انڈر19)، موسیٰ خان، نعمان علی، سرمد بھٹی، شہزاد اعظم، شیراز خان (ناردرن انڈر19)، زید عالم اور ذیشان ملک۔
متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
واسا لاہور کی ایک دن کی سب سے بڑی ریکوری، 13 کروڑ 20 لاکھ وصول کرلئے
وزیر ٹرانسپورٹ کا فٹنس سرٹیفیکٹ وروٹ پرمٹ میں تاخیر برتنے پر سخت نوٹس،آن لائن سسٹم کی بلاتعطل فراہمی ..
کمشنر لاہور کی زیر صدارت روٹی و نان کی قیمتوں کے نفاذ و گندم خریداری کے حوالے سے اجلاس
وزیر تعلیم کی ہدایت پر پنجاب کے حساس امتحانی سنٹرز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کردیئے گئے
صوبے بھر سے ٹیکسوں کی مد میں ہدف پورا نہ کرنیوالے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گئی،مسعود مختار
وقتی فوائد کی بجائے پائیدار ی کی سوچ کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر خالد محمود
پی ایچ ای سی کے زیر اہتمام قانون ،توہین مذہب وہماری سماجی ذمہ داریاں کے موضوع پر آگاہی سیمینار
چوہدری شافع سے چینی قونصل جنرل کی ملاقات،ٹیکنیکل ایجوکیشن ودیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
حاجی عزیز الرحمن چن کی رہائش گاہ پر وویمن ونگ کی مرکزی صدر فریال تالپور کی 66ویں سالگرہ کی تقریب
پیسی ورکرز اور ان کے اہل خانہ کو مالی مراعات کی فراہمی میں سرگرم عمل ہے،نادیہ ثاقب
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹونٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دیدی
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت