ایچ بی ایل پی ایس ایل2020: افتتاحی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی
چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھانے پر محمد حسنین مین آف دی میچ قرار
جمعہ 21 فروری 2020 11:38
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کی پوری ٹیم 168 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مطلوبہ ہدف 19ویں اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو محمد نواز نے میچ کی پہلی ہی گیند پر کولن منرو کو آوٴٹ کرکے اسلام آباد یونائیٹڈ کو دباوٴ کا شکار کردیا۔ ڈیوڈ ملان کے علاوہ اسلام آباد یونائیٹڈ کا کوئی بلے باز بھی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکا اور وقفے وقفے سے آوٴٹ ہوکر پویلین واپس لوٹتے رہے۔
(جاری ہے)
جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اننگز کا آغاز بھی زیادہ متاثر کن نہ رہا اور محض 26 رنز پر اس کے ابتدائی تینوں بلے باز، جیسن رائے،شین واٹسن اور احمد شہزاد، آوٴٹ ہوکر پویلین واپس لوٹ گئے۔ چوتھی وکٹ کے لیے اعظم خان اور سرفراز احمد کے درمیان قائم62 رنز کی شراکت اس وقت ٹوٹی جب کپتان سرفراز احمد 21 رنز پر ایل ڈبلیو آوٴٹ ہوگئے۔ دوسری جانب اعظم خان نے محمد نواز کے ہمراہ اسکور بورڈ کو تیزی سے آگے بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھا۔ محض 28 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کرنے والے نوجوان بلے باز نے میچ میں 59رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔ 33گیندوں پر مشتمل ان کی اننگز میں 5 چوکے اور3 چھکے شامل تھے۔ محمد نواز23 رنز بناکر آوٴٹ ہوئے۔اختتامی اوورز میں بین کٹنگ اور سہیل خان نے بالترتیب 22 اور 18 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کردیا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مطلوبہ ہدف 9 گیندیں قبل7وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔محمد موسیٰ نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
میچ میں چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھانے پر نوجوان فاسٹ باولر محمد حسنین کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
جمعہ کو لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں 2 میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں نیشنل اسٹیڈیم کراچی جبکہ دوسرے میچ میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مدمقابل آئیں گی۔
متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
‘تعلیمی اداروں میں نوجوانوں کو موسیقی کا رسیا بنانے کی سرگرمیاں اسلامی معاشرے میں ناقابل برداشت ہیں: ..
بحریہ یونیورسٹی، لاہور کیمپس کے طلبہ نے پاک فوج کے ساتھ ایک دن گزارا
خوبصورت مقامات کو ثقافتی و سیاحتی ڈپلومیسی کیلئے استعمال کرنا چاہیے ‘ سید مہدی شاہ
حکومت دعوئوں کی بجائے عوامی مسائل پر توجہ دے : سنی علما کونسل
ک*لاہور: 9 سالہ گھریلو ملازمہ پراسرار طور پر جھلس کر جاں بحق، گھر کا مالک گرفتار
ش*بیوہ خاتون پر رشتہ داروں کا تشدد، گھر سے باہر نکال دیا، بچے اغواء کر لئے
گ*امام مسجد اقصیٰ کے کے فرزندو رکن فلسطینی پارلیمنٹ 28 اپریل کو پاکستان پہنچیں گے
پاکستان میں عوام بہت تیزی سے گردوں اور جگر کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہی ہے
مسلم لیگ لیبرونگ آفس میں چوہدری شافع حسین کی سالگرہ کیک کاٹنے کی تقریب
حکومت سودی نظام کے خا تمے کیلئے اقدامات کری:متحدہ علما کونسل
ادارہٴ نظریہٴ پاکستان کا پاکستان آگہی پروگرام
حکومت امتناع قادیانیت ایکٹ پر عمل درآمد کو یقینی بنائے : مولانا زاہد محمود قاسمی
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ