پلان پر عمل کرکے بولنگ اور بیٹنگ میں اچھا کھیل پیش کیا، بابر اعظم

غلطیوں پر قابو پائیں گے، ورلڈ کپ قریب ہے کوشش ہوگی کہ غلطیاں نہ ہوں، میڈیا سے گفتگو سیریز سے ہمارے نوجوان کھلاڑیوں نے بہت کچھ سیکھا ہے،تمام میچز ہائوس فل تھے، یہاں آنا ہمیشہ اچھا لگتا ہے، مائیکل بریسویل

اتوار 28 اپریل 2024 14:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ پلان پر عمل کرکے بولنگ اور بیٹنگ دونوں میں اچھا کھیل پیش کیا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئیغ بابر اعظم نے کہا کہ غلطیوں پر قابو پائیں گے، ورلڈ کپ قریب ہے کوشش ہوگی کہ غلطیاں نہ ہوں۔انہوںنے کہاکہ ہمارے لیے مڈل آرڈر فکر مندی کی بات ہے، فیلڈنگ میں ہمیں ابھی محنت کرنی ہے اور بہتری لانی ہے۔دوسری جانب نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان مائیکل بریسویل نے کہا کہ سیریز سے ہمارے نوجوان کھلاڑیوں نے بہت کچھ سیکھا ہے،تمام میچز ہائوس فل تھے، یہاں آنا ہمیشہ اچھا لگتا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں