لکی مروت میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے چار اہلکار شہید ہو گئے

شہدا میں پولیس کے اے ایس آئی بھی شامل، حملے کے بعد نامعلوم دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 27 اکتوبر 2021 10:58

لکی مروت میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے چار اہلکار شہید ہو گئے
لکی مروت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25اکتوبر2021ء) لکی مروت میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے چار اہلکار شہید ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق لکی مروت میں دہشت گردوں نے پولیس موبائل پر فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں چار اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔ابتدائی معلومات کے مطابق تنگ روڈ پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے پولیس موبائل پر فائرنگ کی۔

(جاری ہے)

فائرنگ سے پولیس کے اے ایس آئی بھی شہید ہو گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق شہدا میں اے ایس آئی یعقوب ، سپاہی مستقیم، سپاہی انعام اللہ اور ڈرائیور رحیم شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق حملے کے بعد نامعلوم دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔واقعہ کے بعد آر پی او، ڈی پی او سمیت پولیس کی بھارت نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی،حملہ آوروں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

لکی مروت میں شائع ہونے والی مزید خبریں