وفاقی وزیر نور الحق قادری کا لنڈی کوتل میں کورنٹین سینٹر کا دورہ ، انتظامات کا جائزہ لیا

وفاقی وزیر نے ہسپتال میں اور گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میں کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے کئے گئے اقدامات کو تسلی بخش قرار دیا مشکل گھڑی میں پاک فوج، ڈاکٹرز، ضلعی انتظامیہ پولیس میڈیا عوام سب ایک پیج پر ہیں اور آئندہ بھی کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ، گفتگو

ہفتہ 4 اپریل 2020 18:53

وفاقی وزیر نور الحق قادری کا لنڈی کوتل میں کورنٹین سینٹر کا دورہ ، انتظامات کا جائزہ لیا
اسلام آبا /لنڈی کوتل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2020ء) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیرنورالحق قادری نے ضلع خیبر لنڈی کوتل ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میں کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے قائم کورنٹین سنٹر کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیرنورالحق قادری نے لنڈی کوتل ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے اسسٹنٹ کمشنر محمد عمران اور ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر نیک داد نے ان کو ہسپتال میں کوروناوائرس کے مریضوں کے لئے کی گئی اقدامات پر بریفنگ دی ایم ڈاکٹر نیک داد آفریدی نے کہا کہ لنڈی کوتل ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں کوروناوائرس کے مریضوں کے لئے 130بیڈز پر مشتمل کورنٹین سنٹر جبکہ لنڈی کوتل پوسٹ گریجویٹ کالج میں بھی 130بیڈز پر مشتمل سنٹر بنادیا گیا ہیں جبکہ ہسپتال میں کوروناوائرس کے مریضوں کے لئے 20بیڈزپر مشتمل سپیشل ائسولیشن وارڈ بنا دیاگیا ہیں جس کے لئے دن رات 20ڈاکٹرز کی اور دیگر ٹیم مقرر کی گئی ہیں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیرنورالحق قادری نے ہسپتال میں اور گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لئے کئے گئے اقدامات کو تسلی بخش قرار دیا اور ان کے اقدامات کو سراہا وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیرنورالحق قادری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس نے پوری دنیا میں پھیل گئی ہیں جبکہ پاکستان میں بھی کورونا وائرس روز بروز اضافہ ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں پاک فوج، ڈاکٹرز، ضلعی انتظامیہ پولیس میڈیا عوام سب ایک پیج پر ہیں اور آئندہ بھی کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر ضلع خیبر کے تمام ہسپتالوں کو طبی آلات کیٹس ماسک اور دیگر ضروری اشیاء فراہم کر دی گئی ہیں تاکہ علاقے میں کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج بروقت ہوسکے اور ان کی مشکلات میں کمی آجائے انہوں نے علاقے کے عوام سے اپیل کی ہیں کہ کورونا وائرس کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر حکومت کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے گھروں تک محدود ہو جائے اور بازار میں غیر ضروری گھومنے پھرنے سے اور حکومت کی طرف سے دی گئی احطیاطی تدابیر پر عمل کر تاکہ علاقے سے کورونا وائرس کاروکھتام بروقت ممکن ہوسکے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیرنورالحق قادری کے ساتھ دورہ کے موقع پر لیفٹیننٹ کرنل وقاص صدیق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء حاجی امیر محمد خان آفریدی جمال آفریدی اور ضلع خیبر زکوات کمیٹی کے چیئرمین مولانا احسان اللہ جنیدی. بھی موجود تھے۔

لنڈی کوتل میں شائع ہونے والی مزید خبریں