ایف بی آر ممبر کلکٹر کسٹم اور کسٹم کے دیگر اعلٰی حکام کاطور خم کا دورہ

اتوار 25 فروری 2024 17:10

لنڈی کوتل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2024ء) ایف بی آر ممبر کلکٹر کسٹم اور کسٹم کے دیگر اعلٰی حکام نے طور خم کا دورہ کیا ہے،اس موقع پر کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس کے صدر طورخم نے مسائل سے آگاہ کیا، ایف بی آر کے ممبر ڈاکٹر فرید،چیف کلکٹر سعید اکرم، کلکٹر انفورسمنٹ خواجہ خرم نعیم، کلکٹر اپریزمنٹ امجد الرحمان اور ڈائریکٹر ٹرانزٹ کسٹم ارباب قیصر نے طورخم بارڈر زیروپوائنٹ کا دورہ کیا ،اس موقع پر ان کے ہمراہ آل طورخم کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدر حاجی ایمل خان شینواری بھی موجود تھے،حاجی ایمل خان شینواری نے ایف بی آر کے ممبر اور دیگر کسٹم کے اعلیٰ حکام کو دو طرفہ تجارتی سرگرمیوں ، دیگر مشکلات اور مسائل سے آگاہ کیا، ایف بی ار ممبر اور کسٹم کے اعلیٰ حکام نے تجارتی سرگرمیوں کے حوالے سے کہا کہ ٹرمینل کی جلد تعمیر سے تجارتی سرگرمیاں بڑھ جائیگی اور شاہراہ پر رش بھی ہمیشہ کے لئے ختم ہو سکے گا ،ایمل شینواری نے آفسران کو بتایا کہ اگر طورخم میں کلیئرنس تیز ہو جائے اور گاڑیاں جلد بارڈر کراس ہوجائیں تو اس سے اکسپورٹ بڑھے گی ، پاکستانی مصنوعات کی افغانستان اور سینٹرل ایشیا میں خریداری میں اضافہ ہوگا۔

\378

لنڈی کوتل میں شائع ہونے والی مزید خبریں