اُردو پوائنٹ پاکستان لاڑکانہلاڑکانہ کی خبریںلاڑکانہ میں کرکٹ کے فروغ کے لئے قومی کرکٹ ٹیم مارچ کے آخری ہفتہ میں ..

لاڑکانہ میں کرکٹ کے فروغ کے لئے قومی کرکٹ ٹیم مارچ کے آخری ہفتہ میں پہلا دوستانہ ٹی 20 میچ کھیلے گی۔ حق نواز بلوچ

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 فروری2018ء) لاڑکانہ میں کرکٹ کے کھیل کو فروغ دینے کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سمیت سینئر قومی کھلاڑیوں پر مشتمل 11 رکنی ٹیم مارچ کے آخری ہفتے لاڑکانہ پہنچے گی جہاں پاکستان کرکٹ اسٹارز اور لاڑکانہ کرکٹ اسٹارز کے درمیان دوستانہ ٹی 20 میچ کھیلا جائے گا۔ اس سلسلے میں میچ کے آرگنائیزر حق نواز بلوچ نے لاڑکانہ پریس کلب میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ لاڑکانہ کے نوجوان کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں، انہیں مستقبل میں بہتر مواقع فراہم کرنے اور کرکٹ کے فروغ کے لیے پہلا ٹی 20 میچ 16 فروری کو ہونا تھا لیکن دبئی میں پاکستان سپر لیگ کی وجہ سے اسے ملتوی کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ شہر کے پی سی بی گرائونڈ پر مارچ کے آخری ہفتے میں پاکستان کرکٹ اسٹارز اور لاڑکانہ کرکٹ اسٹارز کے درمیان ٹی 20 کا دوستانہ میچ کھیلا جائے گا تاکہ یہاں کے لوگوں کو تفریح کے بھی مواقع فراہم کئے جا سکیں۔

(خبر جاری ہے)

حق نواز بلوچ نے مزید بتایا کہ پاکستان سپر اسٹارز کی 11 رکنی ٹیم میں سینیئر کھلاڑی عبدالرزاق، یونس خان، قومی کرکٹ ٹیم میں شامل کھلاڑی کامران اکمل، عمر اکمل، عدنان اکمل، وہاب ریاض اور سلمان بٹ شامل ہوں گے جبکہ لاڑکانہ کی ٹیم میں سینئر کھلاڑی عبدالرحیم، محمد صدیق، شمس قاضی، شاہنواز ڈاہانی اور دیگر شامل ہوں گے۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاڑکانہ شہر کی مزید خبریں