سندھ حکومت امن و امان کے حوالے سے کوئی مصلحت نہیں کرے گی، ہر صورت امن بحال کیا جائے گا،نثار کھوڑو
منگل 26 مارچ 2024 22:40
(جاری ہے)
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی رٹ کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے، اس کے لیے سندھ کے شہری علاقوں میں ڈاکوؤں، جرائم پیشہ افراد اور اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف سخت آپریشن ضروری ہوگیا ہے تاکہ امن و امان کی بحالی اور سندھ کے عوام کو تحفظ فراہم کیا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کے ساتھ ساتھ ڈاکوؤں سے جدید اسلحہ برآمد کیا جائے اور ان کے ریکٹس کا بھی خاتمہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس کو اس بات پر بھی نظر رکھنی چاہیے کہ یہ جدید ہتھیار ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ افراد تک کیسے پہنچ رہے ہیں۔ پولیس میں موجود کالی بھیڑوں پر کڑی نظر رکھی جائے، اس کے ساتھ سندھ میں جرائم پیشہ افراد کا داخلہ روکنے کے لیے سرحدوں پر نگرانی اور معائنہ کا نظام مزید سخت کیا جائے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عام انتخابات کے بعد پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کو ڈیڑھ ماہ گزر گیا، اس کے باوجود سندھ حکومت امن کی بحالی کے لیے کوششیں کر رہی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی موجودہ سندھ حکومت نے سندھ میں مکمل امن و امان بحال کرنے کے لیے آئی جی سندھ سمیت دیگر پولیس افسران کو تبدیل کیا ہے اور نئے آئی جی سندھ اچھی شہرت کے حامل پولیس افسر ہیں،اس سے جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ ہوگا۔نثار کھوڑو نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ میں صوبوں کا حصہ کم کرنا صوبائی خود مختاری کو رول بیک کرنے کے مترادف ہوگا، سندھ این ایف سی ایوارڈ میں صوبوں کا حصہ کم کرنے کے عمل کو قبول نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق این ایف سی ایوارڈ میں صوبوں کا حصہ موجودہ حصہ سے بڑھایا جا سکتا ہے لیکن اسے کم نہیں کیا جا سکتا اس لیے این ایف سی میں صوبوں کا حصہ کم کرنا غیر آئینی اقدام ہو گا۔انہوں نے کہا کہ اگر فاٹا اور گلگت کو این ایف سی ایوارڈ سے حصہ دینا ہے تو صوبوں کے حصے سے کٹوتی کرنے کے بجائے وفاقی حکومت ایف بی آر کے ذریعے ٹیکس کی وصولی کو بہتر کرے اور پھر فاٹا اور گلگت کو این ایف سی پول سے حصہ اگر دیا جائے تو کسی صوبے کو اعتراض نہیں ہوگا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبے مضبوط ہوں گے تو وفاق مضبوط ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہم وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وفاق سے 17 وزارتیں نکال کر صوبوں کے حوالے کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 45ویں برسی کے حوالے سے مرکزی جلسہ 3 اپریل کو گڑھی خدابخش بھٹو میں ہو گا۔جلسے کے انتظامات اور تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔متعلقہ عنوان :
لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں
لاڑکانہ، تعلیمی بورڈ نے طلباء اور والدین کی شکایات کے ازا لہ کے لئے شکایت سیل قائم کردیا
لاڑکانہ، بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کر دیا گیا
آرٹس کونسل آف پاکستان لاڑکانہ کے زیر اہتمام ’’سندھ تھیٹر فیسٹیول 2024ء ‘‘ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد
ڈپٹی کمشنرلاڑکانہ کا نوڈیرو میں محکمہ خوراک کے گودام کا دورہ
ڈپٹی کمشنرلاڑکانہ ڈاکٹر شرجیل نور چنا کا نو ڈیرو میں شہید رانی آراو پلانٹ کا دورہ
لاڑکانہ،زیبسٹ زیب ٹیک میں بی بی ایس وائی ڈی پی کی جانب سےنمائش کا انعقاد
لاڑکانہ،ڈپٹی کمشنر کا فاطمہ فاؤنڈیشن تھیلی سیمیا سنٹر کا دورہ
لاڑکانہ:ڈائریکٹر پرائمری اسکولز لاڑکانہ ریجن کا گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول مدیجی کے امتحانی مرکز کا ..
نیوٹیک کی جانب سے لاڑکانہ کے ڈاٹ کام انسٹی ٹیوٹ آف آئی ٹی میں مڈٹرم امتحانات کا انعقاد
پولیو کے خاتمے کے لئے ہمیں ملکر مقابلہ کرنا ہوگا، کمشنر لاڑکانہ
لاڑکانہ پولیس کی ایک ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری، 9 خطرناک ڈاکوئوں سمیت سینکڑوں ملزمان گرفتار
سندھ حکومت گندم کی امدادی قیمت بڑھائے ،سندھ آبادگار بورڈ
لاڑکانہ سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
سرکاری ریٹ لسٹ پرعملدرآمد انتظامیہ کا بڑا ٹاسک ہے،عظمیٰ بخاری
-
پنجاب میں مزید بارشیں متوقع، وزیراعلیٰ کا پیشگی حفاظتی اقدامات کا حکم
-
وزیراعظم کی عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت
-
جہلم پولیس کا ڈکیت گینگ کے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،02ملزمان گرفتار وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل
-
3 رکنی وزرا کمیٹی گندم خریداری پالیسی کا اعلان ایک دو روز میں کرےگی،محکمہ خوراک پنجاب
-
اغواءکا ڈرامہ کر کے فیملی سے ایک کروڑ کامطالبہ کرنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا
-
آڈیو لیکس کیس، جسٹس بابر ستار کو سماعت سے روکنے کی متفرق درخواست دائر
-
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرایف بی آر کے مزید36افسران کو تبدیل کر دیاگیا
-
پنجاب میں بارشوں کے امکان پر پیشگی حفاظتی اور ضروری انتظامی اقدامات کا حکم
-
وفاقی وزیرداخلہ کا اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے ،جرائم پیشہ ،کا منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث گینگز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم
-
حکومت کا غیرملکیوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ