میئر لاڑکانہ کا حالیہ بارشوں سے نقصانات کا جائزہ لینے کے لئے شہر کا دورہ

اتوار 14 اپریل 2024 20:00

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2024ء) میئر لاڑکانہ میونسپل کارپوریشن ایڈووکیٹ انور علی لہر نے بارش کے پانی کی نکاسی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے شہر کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے پولیس ہیڈ کوارٹر، ڈگری کالج ڈسپوزل سمیت شہر کے متعدد علاقوں کا دورہ کیا جب کہ پانی کی نکاسی کی گاڑیوں اور عملے کی حاضری کا معائنہ کیا، اس موقع پر میئر لاڑکانہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ نے پہلے ہی رین الرٹ جاری کر دیا تھا جس کو مدنظر رکھتے ہوئے میونسپل انتظامیہ اور عملے کو مکمل تیاری کر رکھنے کی ہدایات کی تھیں ۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ صورتحال پر قابو پانے کے لیے ہر علاقے میں پانی نکالنے کی مشینیں، گاڑیاں اور عملے کی دستیابی کو یقینی بنایا گیا ہے تاکہ کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹا جاسکے، اس موقع پر ڈپٹی میئر محمد امین شیخ، چیئرمین غلام نبی بھٹو، ممبر میونسپل کارپوریشن شاہ زیب ابڑو سمیت محکمہ بلدیہ کا عملہ اور دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں