کشمور پولیس کی کامیاب کارروائی ، مغوی نوجوان بازیاب کرا لیا

پیر 15 اپریل 2024 16:50

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) کشمور پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو دن قبل اغوا شدہ ہندو لڑکے کو بازیاب کرا لیا۔

(جاری ہے)

دو روز قبل تھانہ اے سیکشن کندہ کوٹ کی حدود سے ایک لڑکے دیوان آنند کمار ولد دیداس کو ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کا جھانسہ دے کر اغوا کر لیا گیا تھا۔ کشمور پولیس نے تھانہ اے سیکشن کندھ کوٹ کچے کے علاقے سے دوران مقابلہ مغوی کو بازیاب کرا لیا۔ ڈی آئی جی پی لاڑکانہ ناصر آفتاب نے دو دن کے اندر مغوی آنند کمار کو باحفاظت بازیاب کرانے پر کشمور پولیس کے لیے نقد انعامات و اعزازات دینے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں