لاڑکانہ،بلاول بھٹو زرداری کی سندھ کی مختلف بار ایسوسی ایشنز ایسوسی ایشنز کے کامیاب امیدواروں کو مبارک باد

پیر 22 اپریل 2024 17:45

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کی مختلف بار ایسوسی ایشنز میرپورخاص ہائی کورٹ بار سمیت لاڑکانہ، سکھر اور شہید بینظیر آباد کی ڈسرکٹ بار ایسوسی ایشنز کے کامیاب امیدواروں کو مبارک باد دی ہے۔اپنے جاری کردہ تہینتی پیغام میں پی پی پی چیئرمین نے ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن میرپورخاص کے صدر علی حسن چانڈیو اور جنرل سیکرٹری عزیز لغاری،ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سکھر کے صدر نوید احمد شاہ اور جنرل سیکریٹری سندر خان،ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن لاڑکانہ کے نومنتخب صدر حبیب اللہ غوری اور جنرل سیکرٹری کامران گورڑ،ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن شہید بینظیر آباد کے صدر علی رضا چنا اور جنرل سیکریٹری نعیم منگی سمیت تمام نومنتخب امیدواروں کو مبارک باد دی ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز لائرز فورم سندھ بار کے انتخابات میں نمایاں کارکردگی پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے نومنتخب عہدیداران وکلاء برادری کے مسائل کے حل و بہبود کے لیے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ یقین ہے نومنتخب عہدیداران کی زیرِ قیادت وکلا برادری ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی اور جمہوریت کی مضبوطی کی جدوجہد میں بھرپور کردار ادا کرے گی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یقین دلاتا ہوں کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک میں آئین و پارلیمان کی بالادستی اور جمہوری استحکام کے لیے اپنا قائدانہ کردار ادا کرتی رہے گی۔بلاول بھٹو زرداری نے پی ایل ایف سندھ عہدیداران اور ممبران کو داد بھی دی۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں