کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے ہر صورت میں حاصل کرکے رہیں گے،حسن وقار چیمہ

کشمیر کی مکمل آزادی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی،ڈپٹی کمشنر لسبیلہ ڈاکٹر

جمعہ 5 فروری 2021 18:36

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2021ء) ڈپٹی کمشنر لسبیلہ ڈاکٹر حسن وقار چیمہ نے کہاہے کہ کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے اور ہم اسے ہر صورت میں حاصل کرکے رہیں گے،کشمیر کی مکمل آزادی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ ان خیالات کا اظہارانہوںیوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ضلعی ہیڈکوارٹر اوتھل میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نکالی گئی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ 70 سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود جموں کشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدارآمد نہیں ہوا اور انڈیا مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرکے نہتے کشمیری مسلمانوں کا قتل عام جاری رکھے ہوئے ہے جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں اقوام متحدہ نے 5 جنوری 1949ء کو ایک قرارداد منظور کی تھی جس میں کشمیریوں کے حق خوداردیت کو تسلیم کیا تھا تاہم یہ امر افسوسناک ہے کہ عالمی ادارے اپنی منظور کردہ قرارددوں پر ابھی تک عمل درآمد نہیں کراسکا جس کی وجہ سے کشمیری مسلمان مسلسل شدید مشکلات کا شکار ہیں بھارت کشمیریوں کو اپنے حق خوداردیت کا مطالبہ کرنے پر بدترین ریاستی دہشتگردی اور مظالم کا نشانہ بنارہا ہے اور کشمیری مسلمانوں پر وحشیانہ تشدد کرکے انہیں شہید کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ ہم اپنی پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور کشمیری بھائیو ں کے ساتھ ہیں اور بلوچستان کی عوام کشمیری بھائیوں کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور ہم بھارت کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے جو ہم لے کررہیں گے اور وہ دن دور نہیں جب کشمیر بنے گا پاکستان، ریلی کے شرکاء سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لسبیلہ حاجی نوید احمد ہاشمی،اے ایس پی ایس ڈی پی اوسرکل اوتھل بیلہ کیپٹن (ر) صدام حسین خاصخیلی،بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما غلام محمد عرف گلو جاموٹ،محمد عمر لاسی،کامریڈ ولی محمد جاموٹ،پرکاش کمار لاسی اور دیگر نے بھی خطاب کیا، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو لسبیلہ ڈاکٹر جمیل احمد بلوچ،گورنمنٹ ہائی سکینڈری اسکول اوتھل کے پرنسپل رضوان مرزا، سید عبدالحفیظ شاہ کاظمی، پی ایس اعجاز علی، حاجی حسین جاموٹ، ثناء اللہ پارپیانی برہ، نائب تحصیلدار اوتھل آفتاب احمد موندرہ، حافظ عبدالرزاق، سوشل ویلفیئر آفسیر عبدالصمد رونجھو، ڈاکٹر عبدالحکیم لاسی،، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی اوتھل حاجی محمد خان، گورنمنٹ، صدیق چنہ، ایکسیئن ایریگیشن نثار احمد، SDO ملک اشرف، سپرنٹنڈنٹ ڈی سی ریونیو آفس عنایت اللہ شیخ، راجہ آصف کھوسہ، ایکسیئن بی اینڈ آر قاضی نورالحق بلوچ، ماسٹر عطاء اللہ ہمدم برہ، انچارج لیویز چیک پوسٹ وایارو عبدالجلیل سومرو، حسین علی جاموٹ، محمد شریف خاصخیلی،سید حیدر شاہ، محمد رمضان جاموٹ، ماسٹر نفیس ودیگر سینکڑوں کی تعداد میں شہریوں سول سوسائٹی اور طلباء نے بھر پور شرکت کی۔

(جاری ہے)

ریلی میں ایس ایچ اوتھل ملک عبدالجبار رونجھو کی جانب سے سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں