لودھراں، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پرویز اقبال سپرا کا ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ

اتوار 26 اپریل 2020 17:10

لودھراں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2020ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لودھراں پرویز اقبال سپرا نے ڈسٹرکٹ جیل لودھراں کا دورہ کیا۔ا س موقع پر سپرنٹینڈنٹ جیل علی گوہر چوہان اور سنیئر سول جج راؤ انیس احمد بھی اٴْن کے ہمرا ہ تھے۔ انہوں نے اس موقع پر ڈسٹرکٹ جیل میں کورونا وائر س کی روک تھام کے حوالے سے اٴْٹھائے جانے والے اقدامات، صفائی ستھرائی، قیدیوں کی صحت،ڈسٹرکٹ جیل میں قائم فیلڈ ہسپتال سمیت کچن کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔

اس موقع پر سپرنٹینڈنٹ جیل علی گوہر چوہان نے بتایاکہ کیمپ جیل لاہور سے 450قیدی لودھراں جیل منتقل کیئے گئے ہین جن کی صحت، خوراک اور تندرستی کا مکمل خیال رکھا جا رہاہے۔ انہوں نے مزید بتایا کورونا وائرس کے حوالے سے نئے آنے والے قیدیوں کی مکمل سکریننگ کی گئی ہے اور نشتر ہسپتال ملتان سے کورونا ٹیسٹ بھی کروائے گئے ہیں اور تمام ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایاکہ جیل میں داخل ہونے والے ہر فرد کی سکریننگ کی جاتی ہے اور اس حوالے سے جیل میں کورونا آئسولیشن وارڈ اور فیلڈ ہسپتال بھی قائم کیا گیاہے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لودھراں پرویز اقبال سپرا نے ڈسٹرکٹ جیل لودھراں میں صحت، خوراک، اور سکیورٹی کے اعلیٰ انتظامات پر جیل انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا اور جیل میں کورونا وائر س کی روک تھام کے حوالے سے کیے گئے ضروری اقدامات کی بھی تعریف کی۔

لودھراں میں شائع ہونے والی مزید خبریں