لودہراں: لودہراں پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری ، گزشتہ دور روز میں 72 ملزمان گرفتار ، جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ ڈی پی او عبدالرؤف بابر

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 20 ستمبر 2021 17:56

لودہراں: لودہراں پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری ، گزشتہ دور روز میں 72 ملزمان گرفتار ، جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ ڈی پی او عبدالرؤف بابر
 لودہراں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ ۔ 20 ستمبر2021ء،نمائندہ خصوصی،عرفان اعوان) ضلعی پولیس کے ترجمان کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں میں پولیس نے 11 ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے 1670 گرام چرس، 98 لٹر دیسی شراب معہ 78لٹر لہن، 3 پسٹل 30 بور، رائفل7mm، کلاشنکوف معہ گولیاں اور رپیٹر 12بورمعہ کارتوس برآمد کئے۔

(جاری ہے)

ضلعی پولیس نے  اشتہاری ملزمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 40 مجرمان اشتہایوں کو گرفتار کیا۔09 عدالتی مفرران اور 12 ریکارڈ یافتگان کو بھی پولیس حراست میں لیا گیا۔ ڈی پی او عبدالرؤف بابر قیصرانی کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا تفریق کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

لودھراں میں شائع ہونے والی مزید خبریں