اساتذہ کے ساتھ ملکر ہم بچوں سے جبری مشقت کم کروا سکتے ہیں۔ رضوان اعوان

Irfan Feroz Awan عرفان فیروز اعوان جمعرات 14 اکتوبر 2021 14:53

اساتذہ کے ساتھ ملکر ہم بچوں سے جبری مشقت کم کروا سکتے ہیں۔ رضوان اعوان
لودہراں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اکتوبر2021ء) لودہراں پائلٹ پراجیکٹ کے کمیونٹی آوٹ ریچ آفیسر رضوان اعوان کی APS سکول و کالج پل چار دنیا پور کے پرنسپل ڈاکٹر مقصود احمد سے مُلاقات ہوئی۔رضوان اعوان نے آواز دو پراجیکٹ کے مُوضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بچوں سے مزدوری کروانا قانونا جُرم ہے سکول سربراہان اور اساتذہ ہمارے سٹیک ہولڈر ہیں اساتذہ کے ساتھ ملکر ہی ہم بچوں سے جبری مشقت کم کروا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ کم عمری اور جبری شادی ، صنفی تشدد اور سماجی ہم آہنگی کو فروغ ہم نوجوان نسل اور اساتذہ کے تعاون سے دے سکتے ہیں۔ ڈاکٹر مقصود احمد کا کہنا تھا کہ ہم ایل پی پی اور آواز دو کے ساتھ ملکر انشاءاللہ لوگوں کے رویوں میں تبدیلی لانے کی پوری کوشش کریں گے اس حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم آواز دو کے مُوضوعات پر ایل پی پی کے تعاون سے اپنے اساتذہ اور کالج کے نوجوان طلبا کے لیئے ایک ٹریننگ سیشن کا انعقاد بھی کروائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لودھراں میں شائع ہونے والی مزید خبریں