لودھراں سمیت دیگر ضمنی انتخابات میں عوام نے فیصلہ ڈرائنگ روم کے فیصلوں کیخلاف دیا ‘آئندہ الیکشن میں (ن) لیگ ایک مرتبہ کلین سویپ کرے گی‘نوازشریف اور فاروق حیدر پاکستان اور آزاد کشمیر کے لیے لازم و ملزوم ہیں

مسلم لیگ(ن)ضلع پونچھ کے صدر اعجازیوسف ایڈووکیٹ کا اجلاس سے خطاب

منگل 27 فروری 2018 15:44

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 فروری2018ء) لودھراں سمیت دیگر ضمنی انتخابات میں عوام نے اپنا فیصلہ ڈرائنگ روم کے فیصلوں کے خلاف دیا ،آئندہ الیکشن میں ن لیگ ایک مرتبہ کلین سویپ کرے گی ،میاں نوازشریف اور فاروق حیدر پاکستان اور آزاد کشمیر کے لیے لازم و ملزوم ہیں ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ((ں)ضلع پونچھ کے صدر اعجازیوسف ایڈووکیٹ نے راولپنڈی میں ن لیگ کے کارکنان سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اعجازیوسف ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ن)پاکستان کی مقبول ترین سیاسی قوت ہے جس کو وفاق،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی عوام کی حمایت حاصل ہے عوام کے دلوں میں بسنے والوں کو دنیا کی کوئی طاقت دیوار کے ساتھ نہیں لگا سکتی ہے ۔اعجازیوسف ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ن )نے ملکی دفاع ،استحکام ،معاشی ترقی اور معاشرتی انصاف کے لیے بے پناہ کام کیا ،مسلم لیگ(ن) وفاق کی علامت ہے اور عوام کے دلوں میں اس کا راج ہے دنیا کی کوئی طاقت عوام کے دلوں سے میاں نوازشریف اور فاروق حیدر کی محبت کو نہیں نکا ل سکتی ۔

لودھراں میں شائع ہونے والی مزید خبریں