ڈوگرسٹریٹ والی گلی میں گندے پانی کا راج۔مکین پریشان، متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ

جمعرات 25 اپریل 2019 13:52

لودھراں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) ڈوگرسٹریٹ والی گلی میں گندے پانی کا راج۔مکین پریشان، متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیل کے مطابق ڈوگر سڑیٹ والی گلی میں کئی روز سے گٹر ابل رہے ہیں جس کی وجہ سے گلی جوہڑ کا منظر پیش کرنے لگی ہے اہل علاقہ کو آنے جانے میں شدید پریشانی کا سامنا رہتا ہے۔

(جاری ہے)

خصوصی طور پر سکول جانے والے چھوٹے بچے اکثر اوقات گلی میں سے گزرنے سے ان کے یونیفارم خراب ہو جاتے ہیں اس کے علاہ نمازیوں کو بھی مشکل پیش آرہی ہے نمازکی ادائیگی کیلئے مسجد جاتے ہوئے ان کے کپڑے بھی گندے پانی کی وجہ سے خراب ہوتے رہتے ہیں اس کے گندے پانی کے جمع ہونے کی وجہ سے تعفن پھیل چکا ہے اور مچھروں کی بہتات ہو چکی ہے اہل علاقہ شدید پریشان ہیں کہ کہیں کوئی موذی وبا ملیریا اور ڈینگی نہ پھیل جائے بارہا انتظامیہ کی توجہ اس مسئلہ بارے مبذول کرائی گئی ہے اور اخبارات میں خبریں بھی شائع کی گئیں ہیں مگر کسی کے کان پر جوں تک نہ رینگی ہے اور نہ ہی کسی نے اس طرف توجہ دی ہے اہل علاقہ بہت پریشان ہیں کیونکہ گلی میں پانی جمع ہونے کی وجہ سے مکانات اور دیواروں کی بنیادیں کمزور ہور ہیں اور مکانات کے گرنے کا اندیشہ ہے اس کے علاوہ گند ا پانی واپس گھروں کو جا رہا ہے اہل علاقہراؤ علی مرتضیٰ خان مہر غلام حسین،رانا محمد ندیم،محمد سلیم، راؤ فرمان،مہر عمرحیات، رانا عثمان، اختر،رانا علی شیر، رانا عابد، محمد جاوید، بلال احمد، سجاد فاروق، کامران و دیگرنے ڈپٹی کمشنر لودھراں اور متعلقہ حکام سے پر زرو مطالبہ کیا ہے ڈوگر سٹریٹ والی گلی میں گٹروں کو فعال کیا جائے اور پانی کے بہاؤ کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہری سکھ کا سانس لے سکیں۔

متعلقہ عنوان :

لودھراں میں شائع ہونے والی مزید خبریں