معذور افراد کے 3 فیصد کوٹہ پر بھرتی کے قانون پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل کا اجلاس سے خطاب

جمعرات 31 جنوری 2019 15:15

لودھراں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جنوری2019ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل خالد عمر قریشی نے کہاکہ معذور افراد کو قومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ معذور افراد کے 3 فیصد کوٹہ پر بھرتی کے قانون پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔ ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے جمعرات کو یہاں معذور افراد کے سرکاری محکموں میں بھرتی کیلئے ایک اجلا س کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

ا جلا س میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ہدایت اللہ خان، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر سید سلیم رضا سمیت دیگر محکمہ کے افسران بھی موجو دتھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خالد عمر قریشی مزید کہاکہ تمام محکمے حکومتی انڈیکیٹرز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے مزید کاکہ معذور افراد ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں ان کی فلاح و بہبود میں تاخیری حربے استعمال نہ کیئے جائیں۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر سید سلیم رضا نے سرکاری محکموں میں معذور افراد کے 3فیصد کوٹہ پر بھرتی بارے رپورٹ پیش کی۔

لودھراں میں شائع ہونے والی مزید خبریں