سینئر صحافی عرفان ریحان پر قاتلانہ حملہ کرنے والے نامعلوم ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے،خلیل احمد صدر ڈسٹرکٹ بارلودھراں

جمعرات 20 جون 2019 16:12

لودھراں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2019ء) سینئر صحافی عرفان ریحان پر قاتلانہ حملے کی مزمت کرتے ہیں، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وزیر اعلی پنجاب، آئی جی پنجاب پولیس اور آر پی او ملتان فوری نوٹس لیں راؤ خلیل احمد صدر ڈسٹرکٹ بار سردار کامران جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن لودھراں کے صدر راؤ خلیل احمد ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری سردار کامران خان ایڈووکیٹ نے اپنی پریس ریلیز میں کہا کہ سینئر صحافی نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر پر نا معلوم افراد کے حملے کی پر زور مزمت کرتے ہیں، محکمہ پولیس فوری طور پر حملہ کرنے والے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کرے۔

انہوں نے کہا ہم وزیر اعلی پنجاب آئی جی پنجاب پولیس اور آر پی او ملتان سے مطالبہ کرتے ہیں عرفان ریحان پر قاتلانہ حملہ کرنے والے نامعلوم ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے گرفتار کرنے کے بعد ضابطہ کی کاروائی عمل میں لائی جائے اور فعال صحافیوں کو قانونی تحفظ فراہم کیا جائے۔

لودھراں میں شائع ہونے والی مزید خبریں