ضلع بھر میں موجود سرویلنس ٹیمیں متحرک ہو کر کام کریں تاکہ ڈینگی لاروا پرورش نہ پا سکے،ڈپٹی کمشنر لودھراں

جمعرات 7 مئی 2020 16:45

لودھراں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2020ء) ڈپٹی کمشنر عمران قریشی کی زیر صدارت ضلعی سطح پر انسداد ڈینگی کیلئے اٴْٹھائے جانے والے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ملک مشتاق حسین نائچ، اسسٹنٹ کمشنر ہیومن ریسورسز و کوآرڈی نیشن اشر ف صالح،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اللہ رکھا، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر وسیم اقبال، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر و فوکل پرسن ڈاکٹر عامر بشیر سمیت محکمہ زراعت، سپورٹس، تعلیم، سوشل ویلفیئر، لوکل گورنمنٹ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔

اجلاس میں انسداد ڈینگی کیلئے محکمہ ہیلتھ اور دیگر محکموں کی جانب سے کیئے جانے والے اقدامات کا باغور جائز لیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر عمران قریشی نے محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران و عملہ کو ڈینگی کے انسداد کیلئے اپنا فعال کردار اداکرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے مزیدکہاکہ ضلع بھر میں موجود سرویلنس ٹیمیں متحرک ہو کر کام کریں تاکہ ڈینگی لاروا پرورش نہ پا سکے۔

انہوں نے کہاکہ انسداد ڈینگی سرویلنس ٹیمیں مربوط حکمت عملی سے کام کریں اور اس اہم ذمہ داری کی ادائیگی میں کسی قسم کی سستی اور کوتاہی نہ برتی جائے۔اجلا س میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر و فوکل پر سن ڈاکٹر عامر بشیر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ ڈینگی کے حوالے سے کیٹگری کے لحاظ سے ہاٹ سپاٹس کا اندراج کیا گیا ہے۔ جس کے مطابق ٹائر شاپس 351، گودام15، نرسریاں 43، کوڑے کے ڈھیر 27، تعلیمی ادارے ہائر ایجوکیشن 08، سروس اسٹیشن 72، قبرستان 244، پارکس 17، سکولز 487، مساجد 273، فیکٹریز 62،او وی ٹریپ124، ورکشاپس37، ہوٹل80، غیر آباد عمارات82، پانی کے تالاب 22، میرج ہالز20، ہسپتال72سمیت مجموعی طور پر2157 ہاٹ سپاٹس کا اندراج عمل میں لایا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :

لودھراں میں شائع ہونے والی مزید خبریں