لودھراں، رمضان میں 1 لاکھ 37 ہزار مستحقین میں مفت راشن تقسیم ہو گا

مستحقین کے راشن میں گھی، آٹا، چینی، دالیں، بیسن اور چائے کی پتی شامل ہو گی

بدھ 28 فروری 2024 13:15

لودھراں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2024ء) لودھراں میں رمضان المبارک میں 1 لاکھ 37 ہزار مستحقین کو مفت راشن پہنچایا جائے گا۔اس بات کا اعلان لودھراں کے ڈپٹی کمشنر عبدالروف مہر نے جاری کیے گئے بیان میں کیا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ مستحقین کے راشن میں گھی، آٹا، چینی، دالیں، بیسن اور چائے کی پتی شامل ہو گی۔ڈپٹی کمشنر لودھراں کے مطابق مستحق افراد کو موبائل پر پیغام ملے گا، جس کی تفصیل انتظامیہ کو بھی ملے گی۔انہوں نے کہا کہ مستحقین کی دہلیز تک راشن پہنچانے کا مقصد عزتِ نفس مجروح ہونے سے بچانا ہے۔ڈپٹی کمشنر لودھراں عبدالرئوف مہر نے کہا کہ رمضان پیکیج کی تقسیم کے عمل کی نگرانی میں خود کروں گا۔

متعلقہ عنوان :

لودھراں میں شائع ہونے والی مزید خبریں