لودھراں،85 کلو کی گندم کی بوری اٹھا کر 200 میٹر تک دوڑ،محمد جہانگیر نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی

اتوار 3 مارچ 2024 15:25

لودھراں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2024ء)ضلع لودھراں کی تحصیل کہروڑپکا میں 85 کلو کی گندم کی بوری اٹھا کر 200 میٹر تک دوڑنے کا مقابلہ ہوا۔

(جاری ہے)

مقابلے میں 18 مزدوروں نے حصہ لیا اور محمد جہانگیر نے یہ مقابلہ جیت کر 20 ہزار روپے کا انعام حاصل کیا۔محمد اعظم مقابلے میں دوسرے جبکہ تنویر احمد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

لودھراں میں شائع ہونے والی مزید خبریں