حکومت کرنا اب عمران خان کی بس کی بات نہیں انہیں اب کام کرنے کی انرجی ختم ہو چکی ہے ،سردار یعقوب خان ناصر

جتنی جلد ممکن ہو سکے وزیر اعظم کو خود مستعفٰی ہو کر ملک و عوام پر وحم کریں ، مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سینئر نا ئب صدر کی گفتگو

جمعہ 15 اکتوبر 2021 23:00

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2021ء) پی ڈی ایم کے رہنماء و مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سینئر نا ئب صدر سابق وفاقی وزیر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہر محاز پر فیل ہو چکی ہے حکومت کرنا اب عمران خان کی بس کی بات نہیں انہیں اب کام کرنے کی انرجی ختم ہو چکی ہے لہذا جتنی جلد ممکن ہو سکے وزیر اعظم کو خود مستعفی ہو کر ملک و عوام پر وحم کریں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پی پی پی کی حکومتوںنے ملکر بھی اتنا قرضہ نہیں لیا جتنا موجودہ حکومت نے تین سالوں میں لیئے انہوں نے کہا کہ ملک معاشی طور پر ڈوب رہا ہے پاکستان کو ائی ایم ایف نے ہائی جیک کر لیا ہے عمران خان اداروں پر بھی اب اعتماد نہیں کر رہے وزیر اعظم جارحانہ موڈ ترک کرکے ملک کو سیاسی عدم استحکام کے جانب نہ لیکر جائیں ملک پہلے ہی سیاسی معاشی اور جمہوری طور پر کمزور ہوچکا ہے ملک کو بند گلی کے جانب لے جانے والوں کا حشر عنقریب قوم دیکھے گی انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور عرب امارات ہم سے ناراض ہیں اور ملک کی ڈوبتی ہوئی معیشت کے خطرے کے پیش نظر وہ اپنے قرضے واپس مانگ رہے ہیں چین کی بھی یہی پوزیشن ہے کشمیر کا سودا پہلے ہی ہو چکا ہے انہوں نے کہا کہ وفاقی و صوبائی وزراء صرف میڈیا میں آکر شیر بننے کی کوشش کر رہے ہیں عملی طور پر حکومت کی کوئی کارکردگی نہیں ہے عوام مہنگائی سے چیخ رہے ہیں لیکن عمران خان کہہ رہی ہے کہ سب کچھ ٹھیک ہے اور گھبرانا نہیں انہو ں نے کہا کہ اٹھارویں ائینی ترمیم کو ختم کرنے کیلئے پورا زور حکومت لگا رہی ہے انہوں نے کہا کہ اٹھارویں تر مییم کے تحت پہلی مرتبہ صوبوں کو اسکے حقوق ملے ہم اس قانون کو چھیڑنے والوں کے عزائم کسی صو رت پورے نہیں ہونے دینگے اسی لیئے پی ڈی ایم 18 اکتوبر کو اگلے ٹرم کیلئے اپنی سخت حکمت عملی کا اعلان کریگی اس حوالے سے میاں شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے ملاقات میں بات فائنل ہو چکی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت چاہے پوری پی ڈی ایم اور ہماری پوری قیادت اور کارکنوں کو جیلوں میں ڈال دیں لیکن ووٹ کو عزت دو کے نعرے سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ بے روز گار نوجوانوں کو روزگار دینے والی حکومت پہلے سے لگائے گئے وفاقی ملازمین کو بیک قلم جنبش نکال رہے ہیں ہم ان ملازمین کے ساتھ ہیں اور ہر فورم پر ا نکے حق کیلئے آواز بلند کرینگے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میدان میں کھل کر کھڑی ہے حکومت کی اینٹ سے اینٹ بجا دینگے ہمیں مشتعل نہ کیا جائے ہم قانون کو کسی صورت اپنے ہاتھوں میں نہیں لینا چاہتے ۔

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں