پیپلز پارٹی ملک میں عوام کی حکمرانی قائم کرنے کیلئے ہر حد تک جائیگی ، پیپلز پارٹی ژوب

ملک میں جمہوریت و ائین کی بحالی اور اسکی حقیقی بالادستی قائم کرنے کیلئے ملک گیر جدوجہد میں تیزی لارہی ہے ،رحمت اللہ کدیزئی کی پشاور روانگی کے موقع پر گفتگو

اتوار 28 نومبر 2021 18:25

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2021ء) پیپلز پارٹی ژوب ڈویژن کے صدر رحمت اللہ کدیزئی قلات ڈویژن کے صدر رفیق سجاد زہری قلہ سیف اللہ کے صدر محمد عمر موسیٰ زئی اور لورالائی کے صدر حسام الدین کاکڑ نے پی پی کے یوم تاسیس تیس نومبر پشاور میں شرکت کے موقع پر لورالائی سے روانگی کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک میں عوام کی حکمرانی قائم کرنے کیلئے ہر حد تک جائیگی ،ملک میں جمہوریت و ائین کی بحالی اور اسکی حقیقی بالادستی قائم کرنے کیلئے ملک گیر جدوجہد میں تیزی لارہی ہے ،ملک کے تمام مسائل کا واحد حل عام الیکشن ہیں عمران خان کا دور حکومت تاریخ کا سیاں ترین دور ہے عوام کا ایک کام انہوں نے کیا کہ وہ مہنگائی کا تحفہ دیا گیا ملک میں اصل حکمرانی ائی ایم ایف کی ہے ہماری معاشی پالیسیاں ورلڈ بنک اور ائی ایم ایف کے ہوتھوں میں ہے موجودہ حکومت عوام کو بے روزگار کررہی ہے روزگار کے تمام ذرائع محدود کرنے کی پالیسی بنائی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ای وی ایم سمیت تمام قانون سازی غیر آئینی ہے ہماری حکومت آنے والی ہے ،اقتدار میں آکر تمام ترامیم کو ختم کردینگے انہوں نے کہا کہ روٹی کپڑا اور مکان کی فراہمی کیلئے اپنے دور حکومت میں ہمیشہ عمل کیا ہے اور آئندہ کرینگے ہم طاقت کا سرچشمہ عوام کو سمجھتے ہیں انہوں نے کہا کہ پی پی کی تاریخ شہداء کی قربانیوں سے عبارت ہے ،پارٹی بلاول علی بھٹو زرداری کی قیادت میں اپنے اہداف کو حاصل کرنے کیلئے پارٹی کے بانی چیئرمین شہید زولفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو شہید کے مشن پر من وعن عمل پیرا رہیگی ۔

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں