میلسی میں 2 کزنز کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا

7 سالہ ثانیہ اور 6 سالہ فوزیہ گذشتہ شام لاپتہ ہوئی تھیں، لاشیں کھیتوں سے ملیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 29 نومبر 2019 13:27

میلسی میں 2 کزنز کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا
میلسی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 نومبر 2019ء) : میلسی میں دو بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق میلسی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں اڈا جہان واہ کے قریب 2 بچیوں کی لاشیں ملی ہیں۔دونوں بچیوں کی لاشیں کھیتوں سے ملیں۔7 سالہ ثانیہ اور 6 سالہ فوزیہ گذشتہ روز شام 7 بجے لاپتہ ہوئی تھیں۔قتل ہونے والی دونوں بچیاں آپس میں کزنز ہیں جب کہ دونوں کی لاشیں ایک ہی جگہ سے ملیں۔

اس واقعے کے بعد علاقے میں کہرام برپا ہو گیا ہے جب کہ لواحقین سراپا احتجاج ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں مبینہ زیادتی کے شواہد ملے۔مزید حقائق میڈیکل رپورٹ میں سامنے آئیں گے۔گذشتہ روز بچیوں کی گمشدگی کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ د رج کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس نے ڈیڈ باڈیز کو قبضہ میں لے کر مزید کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او وہاڑی اختر فاروق، ڈی ایس پی میلسی بھی موقع پر پہنچ گئے۔خیال رہے کہ بچوں اور بچیوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات آئے روز رپورٹ ہو رہے ہیں۔ایمن آباد میں بھی بچی کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا تھا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ایمن آباد میں زیادتی کے بعد بچی کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آرپی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ متاثرہ خاندان کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ملزم کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے ۔وزیراعلیٰ نے متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ متاثرہ خاندان کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ملزم کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے ۔

وزیراعلیٰ نے متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے ۔ ۔جب کہ دوسری جانب رکن اسمبلی مومنہ وحید نے بچوں اوربچیوں سے زیادتی کرنے والے مجرموں کو سزائے موت دینے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی ۔ قرارداد کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ اس گھناؤنے فعل میں ملوث افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں اورانہیں نشان عبر ت بناکر ہی معاشرے میں زیادتی کے واقعات روکے جاسکتے ہیں۔زیادتی کے فعل میں ملوث افراد کو سزائے موت دینے کیلئے قوانین میں ترامیم کی جائیں۔

میلسی‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں