لاہور ہائیکورٹ ، سینئر صوبائی وزیر کے بارے میں الیکشن کمیشن سے تفصیلی حکم نامہ طلب

پیر 22 اکتوبر 2018 22:39

لاہور ہائیکورٹ ،  سینئر صوبائی وزیر کے بارے میں الیکشن کمیشن سے تفصیلی حکم نامہ طلب
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کے سینئر وزیر علیم خان کی الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف درخواست پر سینئر صوبائی وزیر کے بارے میں الیکشن کمیشن سے تفصیلی حکم نامہ مانگ لیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے صوبائی وزیر علیم خان کی درخواست پر کارروائی کی جس میں صوبائی وزیر نے اپنے اپنے خلاف الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کیا۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ این اے 122 کے ضمنی انتخابات کے بعد ایاز صادق نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی جس میں الزام لگایا کہ ان کے مد مقابل علیم خان جعلی بیان حلفی دیئے ہیں اس لیے درخواست گزار صوبائی وزیر کیخلاف کارروائی کی جائے۔ درخواست گزار کے وکیل کے مطابق الیکشن کمیشن کا علیم خان کیخلاف فیصلہ اختیارات سے تجاوز ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی صوبائی وزیر کیخلاف الیکشن کمیشن کی کارروائی کرنے اور اندراج مقدمہ کی ہدایات کو کالعدم قرار دیا جائے۔ عدالت نے الیکشن کمیشن تفصیلات طلب کرتے ہوئے درخواست پر مزید کارروائی 24 اکتوبر کو ہوگی۔

میلسی‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں