ملاکنڈ، مختلف یونین کونسلوں میںاے این پی کی تنظیم نومکمل

پیر 14 جنوری 2019 23:48

ملاکنڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2019ء) حلقہ پی کے 19تحصیل درگئی کے یونین کونسلوں سخاکوٹ خاص، سخاکوٹ جد ید اور سخاکوٹ بانڈہ جات میںاے این پی کی تنظیم نومکمل ہو گئی ۔ سخاکوٹ خاص کیلئے عمران خان جی صدر، محمد انور لالا جنرل سیکرٹری، سخاکوٹ جد ید کیلئے فضل سبحان صدر ، محمدولی جنرل سیکرٹری جبکہ سخاکوٹ بانڈہ جات کیلئے ذاکر لالا صدر اور سلیم پرویز جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ضلعی ارگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین بشیر اللہ خان ایڈوکیٹ کے زیر نگرانی حجرہ نیک عمل خان مرحوم سخاکوٹ میں تینوں یونین کونسلوں کا انتخابی اجلاس ہوا جس میں ارگنائزنگ کمیٹی کے ممبران جمعروزخان مہمند، مسافر خان کے علاوہ ضلعی صدر شفیع اللہ اور ضلعی سیکرٹری اطلاعات ساجد حسین مشوانی نے بھی شر کت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ضلعی ارگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین بشیر اللہ خان ایڈوکیٹ ، ضلعی صدر شفیع اللہ، ضلعی سیکرٹری اطلاعات ساجد حسین مشوانی اور الیکشن کمیٹی کے ممبر ان جمعروز خان مہمندنے کہا کہ پختون قوم کی بھلائی اس میں ہیں کہ سب اے این پی کے جھنڈے تلے متحد ہو جائیں۔اے این پی واحد پارٹی ہے جو صوبے کے حقوق اور پختونوں کے بقا کی جنگ لڑ رہی ہے۔

مالاکنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں