منشیات فروشی اور دیگر جرائم پر قابو نہ پایا گیا تو پرامن احتجاجی تحریک شروع کریں گے، گرینڈاصلاحی جرگہ درگئی

پیر 6 نومبر 2023 23:27

ملاکنڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 نومبر2023ء) گرینڈ اصلاحی جرگہ تحصیل درگئی کے عدیداروں نے کہا ہے کہ ایک ہفتہ کے اندر منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم پر قابو نہیں پا یاگیاتو پرامن احتجاجی تحریک شروع کرینگے۔ پیرکو پریس کانفرنس کے دوران گرینڈ اصلاحی جرگہ کے سرپرست اعلیٰ مولانا خورشید احمد صدیقی، جماعت اسلامی ملاکنڈ کے نائب امیر مولانا جمال الدین، گرینڈ اصلاحی جرگہ کے صدر حاجی اکرم خان اور جنرل سیکرٹری مکرم خان صبا نے خطاب کیا۔

پریس کانفرنس کے موقع پر ٹریڈ یونین درگئی کے صدر اسفندیار خان، متحدہ ٹریڈ یونین سخاکوٹ کے صدر حمید خان لالا، عوامی نشنل پارٹی ملاکنڈ کے ضلعی سینئر نائب صدر فضل سبحان خان، مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکرٹری گل زمان خان، پاکستان تحریک انصاف تحصیل درگئی کے جنرل سیکرٹری حاجی افتخار خان، پی پی پی کے تحصیل صدر حاجی محمد طیب، جماعت اسلامی تحصیل جنرل سیکرٹری قاضی رشید احمد، سابق ممبر ضلع کونسل فرید اللہ خان اور فیاض خان اتمان خیل سمیت علاقائی مشران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا جمال الدین اور مولانا خورشید احمد صدیقی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گرینڈ اصلاحی جرگہ کے ساتھ تعاون نہیں کیا جارہا ہے ، اگر گرینڈ جرگہ کے ساتھ تعاون نہیں کیا گیا تو اپنی طرف سے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکنہ جدوجہد جاری رکھے گے۔انہوں نے کہا کہ تحصیل درگئی میں منشیات فروشی، قتل و غارت اور دن دیہاڑے ڈکیتیاں روز کا معمول بن چکی ہے۔ مولاناجمال الدین نے کہا کہ ایک ہفتے کے اندر تحصیل درگئی سے منشیات فروشی کا خاتمہ نہیں کیا گیا اور امن و امان کی صورتحال بہتر نہیں بنائی گئی تو پرامن احتجاجی تحریک شروع کی جائیگی ۔

مالاکنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں