میڈیا حکومتی کارکردگی عوام کے سامنے پیش کرنے میں بخل سے کام نہ لے،فردوس عاشق اعوان

ہم مثبت و تعمیری تنقید سننے اور اسکا سامنا کرنے کے قائل ہیں، وزیر اعظم عمران خان نے ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے جو اپنا انتھک کردار ادا کیا،وزیراطلاعات پنجاب

بدھ 11 نومبر 2020 00:06

میڈیا حکومتی کارکردگی عوام کے سامنے پیش کرنے میں بخل سے کام نہ لے،فردوس عاشق اعوان
مانانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 نومبر2020ء) صوبائی مشیر اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت آزادی صحافت پر مکمل یقین رکھتی ہے آزاد صحافت ہی آزاد قوم اور معاشرہ کی عکاس ہوتی ہے، موجودہ سیاسی حالات میں میڈیا کو چاہئے کہ وہ حکومتی کارکردگی کو بھی عوام کے سامنے پیش کرنے میں بخل سے کام نہ لے، وزیر اعظم عمران خان نے ملک کو مسائل کی دلدل اور بحرانوں کے بھنور سے نکالنے کیلئے جو اپنا انتھک کردار ادا کیا ہے میڈیا اس کو عوام کے سامنے کھل کر پیش کرے ہم مثبت و تعمیری تنقید سننے اور اسکا سامنا کرنے کے قائل ہیں، حکومت علاقائی صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے بھی اقدامات اٹھا رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ایف یو جے کے مرکزی جنرل سیکرٹری رانا محمد عظیم کی سربراہی میں ملنے والے پریس کلب شیخوپورہ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس میں صدر مبشر حسن بٹ، جنرل سیکرٹری رانا محمدعثمان،چوہدری اعظم محمود ولانہ، شیخ امتیاز احمد، شیخ عظیم علی ودیگر شامل تھے، صوبائی مشیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پریس کلب شیخوپورہ آنے کی دعوت قبول کرلی اور کہا کہ حکومت علاقائی پریس کلبوں کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکنہ تعاون کرے گی، ملک میں جمہوریت کی بحالی کیلئے میڈیا کو کردار بہت اہم ہے جسے کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، پی ٹی آئی کی حکومت کا میڈیا پر کوئی دباؤ نہ ہے، یہی وجہ ہے کہ حکومت سے زیادہ اپوزیشن کو کوریج دی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ ملک لوٹنے والوں پر کاروائیوں میں حکومت کوئی کمپرومائز نہیں کرے گی،ان کا کڑا احتساب 22کروڑ عوام کا مینڈیٹ ہے ہم فوٹو سیشن کی سیاست کی بجائے عملی خدمت کی سیاست پر عمل پیرا ہیں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار شوباز نہیں بلکہ وزیر اعظم کے شاباش وزیر اعلیٰ ہیں۔

مانانوالہ‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں