اقتدار میں آ کر چھوٹے اور کمزور طبقے کیلئے پالیسیاں بنائینگے ،عمران خان
جس ملک یا قوم نے کمزور طبقے کی مدد نہیں کی اس نے کبھی ترقی کی ہی نہیں،کسانوں کو گنے کی پوری قیمت ادا نہ کرنا ظلم ہے، ملک میں ڈھائی کروڑ بچہ سکولوں سے باہر ہے ،پینے کا صاف پانی میسر نہیں ہے،بھٹو ازم روٹی، کپڑا اور مکان ہے لیکن پیپلز پارٹی اس سے پیچھے ہٹ گئی ہے،ندیم افضل کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ علاقے، پی ٹی آئی اور پاکستان کیلئے درست ثابت ہوگا،میراساتھ تب تک دیناجب تک راہ حق پر ہوں ، منڈی بہائو الدین میں جلسے سے خطاب
بدھ 25 اپریل 2018 18:33
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاست بدنام ہو چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جو سیاسی پس منظر رکھتا ہے، کچھ لوگ ان کو برا تو کچھ اچھا کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ندیم افضل چن کے پارٹی میں شمولیت پر پوری پارٹی خوش ہے۔
انہوں نے کہا کہ ندیم افضل کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ علاقے، پی ٹی آئی اور پاکستان کیلئے درست ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بھٹو ازم روٹی، کپڑا اور مکان ہے لیکن پیپلز پارٹی اس سے پیچھے ہٹ گئی ہے۔عمران خان نے کہا کہ ملک میں ساری پالیسیاں پیسے اور طاقت وروں کیلئے بنی ہیں لیکن ہم اقتدار میں آ کر چھوٹے اور کمزور طبقے کیلئے پالیسیاں بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم ایسا پاکستان بنائیں گے جس میں عمران خان کے نہیں غریبوں کے بچے اوپر آئینگے۔انہوں نے کہا کہ کرپٹ حکمران پیسہ چوری کرکے باہر لے جاتے ہیں جب کہ ملک میں ڈھائی کروڑ بچہ سکولوں سے باہر ہے اور پینے کا صاف پانی میسر نہیں ہے۔انہوں نے جلسہ کے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میراساتھ تب تک دیناجب تک راہ حق پر ہوں اور اپنی قوم سے وفادار ہوں لیکن اگر میں لوگوں کو دھوکہ دوں اور غریبوں کا پیسہ چوری کرکے محلات بناؤں، تو میری وفاداری کرنے والے کو اللہ سزا دے گا۔انہوں نے کہا کہ کسان کا پورا سال گنا لگانے میں لگ جاتا ہے لیکن جب وہ فیکٹری میں گنا لے کر جاتا ہے تو کوئی پورے پیسے نہیں دیتا جو کہ ظلم ہے۔انہوں نے کہا کہ کسانوں کے واجبات بھی ادا نہیں کئے جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اقتدار میں آ کر ظلم ختم کرینگے۔انہوں نے کہا کہ جس ملک یا قوم نے کمزور طبقے کی مدد نہیں کی اس نے کبھی ترقی کی ہی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ظالم کے سامنے خاموشی بھی گناہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آئے تو پی ٹی آئی کی حکومت کمزوروں کیساتھ کھڑی ہوگی۔متعلقہ عنوان :
منڈی بہاؤالدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وزیراعلی پنجاب ، چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر گوجرانولہ کی خصوصی ہدایت
وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے سانحہ نوشکی بلوچستان میں جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کے لواحقین میں 60لاکھ ..
بجلی چوروں کےخلاف گھیرا تنگ ڈی پی او کی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکوٹرز سے اہم میٹنگ
منڈی بہائوالدین، غربت سے تنگ ماں 2بچوں سمیت نہر میں کود گئی، 1بچہ جاں بحق
ٹک ٹاکر پھلو کی آڈی گاڑی خریدنے کی خبر جعلی نکلی
منڈی بہاؤ الدین کی سیاسی شخصیات کا ن لیگ میں شمولیت کا اعلان
خاتون کو بچانے کیلئے نہر میں چھلانگ لگانے والا کانسٹیبل ڈوب کر جاں بحق
منڈی بہا ئوالدین، غربت سے تنگ آکر ماں نے 3 بچوں کو زہریلی گولیاں کھلا دیں
منڈی بہاوالدین میں موسلادھاربارش،پانی محکمہ خوراک کے گودام میں داخل
ملک کی عدالتی تاریخ میں فیصلے کیلئے مصنوعی ذہانت کے سافٹ وئیر کا استعمال
پنجاب میں یورپ جیسے مناظر، دیہی علاقے نے برف کی چادر اوڑھ لی
منڈی بہاؤ الدین میں شدید ڑالہ باری، سڑکوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی
منڈی بہاؤالدین سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ