ایک اور امریکی خاتون پاکستان کی بہو بن گئی

امریکی خاتون آن لائن گیم کھیلتے ہوئے منڈی بہاالدین کے نوجوان کو دل دے بیٹھی، پاکستان آکر اسلام قبول کیا اور شادی رچا لی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 26 نومبر 2018 11:31

ایک اور امریکی خاتون پاکستان کی بہو بن گئی
منڈی بہا الدین (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-26 نومبر 2018ء) : ایسا لگتا ہے کہ غیر ملکی خواتین کا پاکستان آکر شادی کرنا اب ایک ٹرینڈ بنتا جا رہا ہے۔رواں سال میں کئی غیر ملکی خواتین پاکستانی مردوں کو دل دے بیٹھی ہیں اور بات یہیں تک نہیں رکی بلکہ یہ غیر ملکی خواتین پاکستانی مردوں کے پیچھے پاکستان تک پہنچ جاتی ہیں اور پھر دھوم دھام سے بیاہ بھی رچایا جاتا ہے۔

اور اب ایک اور امریکی خاتون پاکستانی مرد پر عاشق ہو گئی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آن لائن گیم پوکر کھیلتے کھیلتے امریکی خاتون منڈی بہاالدین کے نوجوان کو دل دے بیٹھی اور پاکستان پہنچ کر اسلام قبول کیا اور پھر شادی کے بندھن میں بندھ گئی۔خاتون کی پاکستان میں رسم حنا بھی کی گئی اور خوب دھوم دھام سے شادی بھی کی گئی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ امریکی خاتون آن لائن گیم کھیلتے ہوئے 26 سالہ نوجوان پر دل ہار بیٹھی۔

امریکی خاتون نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا اسلامی نام 'زینب ' تجویز کیا۔جوڑا اپنی نئی زندگی پر بہت خوش ہے۔زینب کا کہنا ہے کہ اسے پاکستان آکر بہت اچھا لگا۔خیال رہے کچھ روز قبل ایک امریکی خاتون پاکستانی لڑکے کی محبت میں گرفتار ہو کر سیالکوٹ پہنچی تھی جسے میڈیا نے خوب کوریج دی۔جس کے بعد امریکہ کی ایک اور خاتون لاہور کے رہائشی لڑکے کی محبت میں گرفتار ہو کر پاکستان پہنچ گئی اور دونوں نے شادیکر لی۔

23 سالہ محسن اور 19 سالہ ماریہ انجیلا کی سوشل میڈیا سائٹ انسٹا گرام پر دوستی ہوئی، لیککن کچھ ہی عرصے کے بعد یہ دوستی پیار میں بدل گئی۔ محسن کی محبت میں گرفتار ہو کر 19 سالہ ماریہ انجیلا ہزاروں میل کا سفر طے کر کے لاہور پہنچ گئی۔ محسن نے بتایا کہ ایک دو دن ہم نے ایک دوسرے سے ہیلو ہائے کیا، ہماری آپس میں بات چیت ہوتی رہی،کچھ ہی دن بعد میں ان کو پروپوز کر دیا۔ میں نے ان سے کہا کہ میں آپ کو پسند کرتا ہوں اور آپ سے شادی کرنا چاہتا ہوں جس پر ان کی طرف سے بھی مجھے مثبت رد عمل ملا اور یہ شادی پر رضامند ہو گئیں۔

منڈی بہاؤالدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں