منڈی بہاؤالدین،مجاہد آباد میں جنازہ گاہ کی چھت کو جیک کی مدد سے اٹھائے جانے کے دوران8مزدور ملبے تلے دب گئے،دو موقع پر جاں بحق

جمعہ 4 ستمبر 2020 15:02

منڈی بہائوالدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2020ء) مجاہد آباد میں جنازہ گاہ کی چھت کو جیک کی مدد سے اٹھائے جانے کے دوران8مزدور ملبے تلے دب گئے ۔واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاران اور ضلعی انتظامیہ فوری طور پر حرکت میں آگئی۔ دومزدور موقع پر جاں بحق جبکہ 6کو فوری ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی طبی امداد کا عمل جاری ہے ۔

(جاری ہے)

واقع کی اطلاع موصول ہوتے ہی نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچ گئے جہا ں انہوں نے زخمیوں کی عیادت اور ان کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کو خود مانیٹر کیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس دلخراش واقع پر انتہائی افسردہ ہیں اللہ کریم جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کو صحت عطا فرمائے۔ انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدیت کی کہ زخمیوں کو ہر طرح کی طبی سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کسر باقی نہ رکھیں۔زخمیوں کے علاج سے متعلق رپورٹ لمحہ بہ لمحہ مجھے بذریعہ فون کال فراہم کرتے رہیں۔

متعلقہ عنوان :

منڈی بہاؤالدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں